جو لوگ (ن)لیگیوں کو گرتار کررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں ،ْ شیخ رشید احمد

پولیس کے ٹائوٹ کون ہیں،ہم یہ چھوٹے کام نہیں کرتے،واک اوور تو (ن)لیگ کو ملتا رہا ہے ،ْ گفتگو

بدھ جولائی 22:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب ن لیگ ریلی لے کر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا اور جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے گئے الزام پرردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں چھوٹا آدمی نہیں ہوں،سارا شہر جانتا ہے ،ْ پولیس کے ٹائوٹ کون ہیں،ہم یہ چھوٹے کام نہیں کرتے،واک اوور تو (ن)لیگ کو ملتا رہا ہے، انہیں25جولائی کو عبرتناک شکست ہوگی،ن لیگ کا نہ تو کوئی جلسہ ہے اور نہ کوئی عوامی رسپانس۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ ریلی لے کر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا اور جو لوگ ن لیگیوں کو گرفتارکررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شیخ رشید پر کیپٹن صفدر کی ریلی کو لال حویلی کے مقام پر سبوتاج کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Your Thoughts and Comments