عمرا ن خان بتائیں کیا وہ تمام لوگوں سے دھوکہ کرنے والوں کے ذریعے تبدیلی لائینگے
،کرپشن کی گندگی میرے دامن پر نہیں ،چیلنج کرتا ہوں اس حلقے کا مو ازنہ میاں نواز شریف، زرداری اور عمران کے حلقے سے کریں، دہشتگردی کے خلاف جنگ وزارت داخلہ نے فوج کے ساتھ مل کر لڑ ی،میں جھوٹ نہیں بولتا میں منافقت نہیں کرتا ،میں واحد سیاست دان ہوں جو 85 سے آج تک 8 مرتبہ ایم این اے بنا ، ہمیشہ اپنی زبان پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کی ، میں نے کوئی مل کوئی فیکٹری نہیں لگائی ،جیپ میں خود بھی بیٹھو اور دوسروں کو بھی بٹھاو ،میرا مخالف کہتا ہے میں نے مشرف دور میں کام کروائے کہاں کروائے نظر نہیں آتے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاکوٹہ کلاں میں عوامی اجتماع سے خطاب
بدھ 11 جولائی 2018 23:48
(جاری ہے)
میں واحد سیاست دان ہوں جو 85 سے آج تک 8 مرتبہ ایم این اے بنا میں نے اپنی زبان پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں کوٹہ کلاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میری نیت صاف تھی میں نے آپ کی خدمت کی۔پونا ارب روپیہ اس علاقے میں لگایا، اللہ تعالی مجھے توفیق دے آپ کی اور خدمت کرسکوں عزت عہدے سے نہیں کردار سے ملتی ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اس حلقے کا مو ازنہ میاں نواز شریف، زرداری اور عمران کے حلقے سے کریں۔ میں نے کوئی مل کوئی فیکٹری نہیں لگائی۔کرپشن کی گندگی میرے دامن پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عزت بھی رکھی اور ووٹ دینے والوں کی بھی عزت رکھی ہے۔ میں نے تمام زندگی اپنی قوم اپنے علاقے اور آپکو دی ۔آج چہان میں آپ کا اکٹھ دیکھ کر محسوس ہوا کہ ٹھیک کیا۔ الیکشن کا کھیل بڑا صاف شفاف ہے۔ آج میں آیا ہوں مجھ سے پوچھیں کہ میں نے کیا کیا۔ چوہدر ی نثا ر نے کہاکہ میں یہاں سے ہارا لیکن پھر بھی میری خدمات آپکے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین سے بھی پوچھو کہ انہوں نے پانچ سالوں میں کیا کیا۔ میں نے اس روڈ کو تیسری مرتبہ 85 کروڑ سے تعمیر کروایا۔ اس سے قبل 1985 میں بھی میں نے بنایا۔ یہاں اس علاقے میں اربوں روپے لگا کر پل،سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کرواے۔ میں نے اپنے علاقے کی نماندگی کا حق ادا کیا۔میں آپ کا بھائی، بیٹا اور نماندہ ہوں جس پر مجھ فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ چونترہ کے لوگوں پر فخر ہے کہ غیرت مند ہیں بکتے اور جھکتے نہیں۔ میری نواز شریف سے ناراضگی یہ ہے کہ میں نے کہا میں نواز شریف کے بچوں کے سامنے ہاتھ نہیں باندھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرا 45 سالہ پرانا دوست ہے اسے بھی انکار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا ٹکٹ عوام کا ٹکٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چونتیس سال تم نے میری وفا دیکھی اب میری اور میرے چونترے والو کی سٹ دیکھنا۔انہوں نے کہا کہ میں عمران کو کہتا ہوں ایسے لوگوں سے تبدیلی لائو گے ۔جنہوں نے پیپلز پارٹی سے وفا نہیں کی۔ ق لیگ سے وفا نہیں کی۔ مشرف سے وفا نہیں کی آپ سے وفا کیا کریں گے۔ آج حلقہ 63 میں ہوں میں اسی پر کام کر رہا ہوں۔ تین حلقے اپنے چونترے والوں کے سپرد ہیں یہی میرا الیکشن لڑ رہے ہیں ۔اس دفعہ ہمارا نشان شیر نہیں جیپ ہے ۔ شیر اب بلی بن گئی ہے ۔جیپ میں خود بھی بیٹھو اور دوسروں کو بھی بٹھاو۔میرا مخالف کہتا ہے میں نے مشرف دور میں کام کروائے کہاں کروائے نظر نہیں آتے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں اپنے لوگوں سے التجا کرتا ہوں کہ اس بار ایک بھی ووٹ باہر نہ جائے۔چونترے والو اس دفعہ بارات گھر سے لے کر نکلنا ہے ۔ پورے ملک کی نظریں 25 تاریخ کو آپکے اس حلقے پرلگی ہو گی۔چوہدری نثار نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ وزارت داخلہ نے فوج کے ساتھ مل کر لڑ ی ۔کل پشاور میںافسوسناک واقعہ ہوا ہے۔ جس خاندان کی جان گئی ، کل ان کا ایک اور بیٹا شہید ہوگیا انہوں نے پشاور دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کروائی۔میں جھوٹ نہیں بولتا میں منافقت نہیں کرتا۔میں واحد سیاست دان ہوں جو 85 سے آج تک 8 مرتبہ ایم این اے بنا میں نے اپنی زبان پاکستان کے مفاد کے لیے استعمال کی ہے۔مغربی دنیا کو کہا جب تک مسلمانوں کے حوالے سے سوچ تبدیل نہیں ہوگی دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی جاسکتی۔مسلمان دہشتگردی کا شکار ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ہندوستان کا وزیر داخلہ آیا کشمیریوں کا قاتل راج ناتھ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیرداخلہ کی خاطر تواضع کرنا، ۔لیکن میں نے اس کی ایسی خاطر کی تو وہ کرسی چھوڑ کر واپس چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بڑا مشکل کام ہے۔ میں نے اپنے حلقے میں 32 ارب روپے کے ترقیاتی کام کیے۔ میرے مخالفین کہتے ہیں انہوں نے کام کروائے تو باقی جگہوں پر کیوں نہیں کرائے۔یہ کام نہ تو کوئی پارٹی کراتی ہے اور نہ حکومت کراتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 11 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
جیل آتی ہے یا پھانسی قوم کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، نوازشریف
-
بے نامی اکائونٹس ،29کمپنیز اور 35ارب کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں،
-
نیب نے محمد نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتار ی کیلئے 16رکنی ٹیم تشکیل دیدی
-
کسی سے بدعنوانی سے متعلق سوال گستاخی ہے تو نیب یہ گستاخی کرتا رہیگا، جسٹس (ر) جاوید اقبا ل
-
نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ کے علاوہ دیگر 2 جیلوں میں بھی منتقل کرنے پر غور
-
عمرا ن خان بتائیں کیا وہ تمام لوگوں سے دھوکہ کرنے والوں کے ذریعے تبدیلی لائینگے
-
سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا
-
انتخابات پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا‘شہباز شریف
-
حسن اور حسین نواز کی فوری گرفتاری کا امکان ٹل گیا
-
کوئی فراڈ کیا ہے نہ کرپشن ،نیب کے حوالے سے میرے خلاف خبریں چلائی جارہی ہیں ، مفتاح اسماعیل
-
آصفہ بھٹو زرداری عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن لیاری یا قمبر شہداد کوٹ میں سے کہاں سے لڑیں گی اس حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا
-
ہارون بلور اے این پی کی سیاست اور بلور خاندان کے ایک اور شہید بن گئے
-
جو لوگ (ن)لیگیوں کو گرتار کررہے ہیں وہ زیادتی کررہے ہیں ،ْ شیخ رشید احمد
-
چوہدری نثار کے جلسے میں نوٹوں کی بارش
-
بلدیاتی اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی معطلی کا مطلب عہدے کی حیثیت سے حاصل شدہ اختیارات کی معطلی ہے ،ْ الیکشن کمیشن
-
عمران خان اور شیخ رشید میں ملاقات،
-
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جیل میں 2 دن بعد ہی ہمت جواب دے گئی
-
لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں ،ْ مشاہد حسین کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کوخط
-
نعیم بخاری نے نواز شریف کو دلچسپ چیلنج دے ڈالا
-
دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کیس،سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فنڈز جمع کروانے کی خواہش کے باوجود عدالتی عملہ کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے کی شکایت کانوٹس لے لیا،
-
سابق صدر آصف زرداری نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا
-
گمنامی اکائونٹس کی تفتیش میں اہم پیشرفت،حسین لوائی مزید تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل
-
ملک کے عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا گیا، عمران خان
-
نثار کھوڑو نا اہلی کیس ،ْ سپریم کورٹ نے پی پی رہنما اور ان کی دو بیویوں سے تیسری شادی کا اجازت نامہ طلب کرلیا
-
فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے تمام امیدواروں کو عمران خان ،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی حمایت میں دستبردار کرنے کا اعلان کردیا
-
سوئزرلینڈ نے کراچی میں قائم قونصلیٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانہ پر نمبر پلیٹوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بریفنگ اجلاس
-
الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبریں غلط اور بے بنیاد قرار دے دیں
-
فیس بک انتظامیہ کی الیکشن کمیشن کو 25 جولائی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش
-
سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا
-
آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
-
اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
-
الیکشن کمیشن کا( ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور پارٹی سے نواز کا نام ختم کرنے کی درخواستوں پر کاروائی انتخابات کے بعد کرنے کا اعلان
-
پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے خاتون اوردو لڑکیوں سمیت 5افراد کودریائے سواں میں ڈوبنے سے بچا لیا
-
عام انتخابات 2018 ملتوی کر دیے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی
-
بین الاقوامی ادارے عالمی انویسٹمنٹ بینک کریڈٹ سوئس نے پاکستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کی پیشن گوئی کردی
-
ایف آئی اے نے سابق صدر کو مہلت دینے سے انکار کردیا
-
6 ماہ بعد مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک کنٹینر پر کھڑی ہونگی، مخدوم جاوید ہاشمی
-
مسلم لیگ (ن) کا کے پی کے میں قومی اسمبلی کے تین حلقو ں پر مولانا فضل الرحمان کی حمایت کااعلاندع
-
جولائی کو راولپنڈی سے قافلے نواز شریف کے استقبال کیلئے جائیں گے، ہماری انتخابی مہم کو روکا جا رہا ہے ،
-
لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
-
پاک پتن :مسلم لیگ( ن) کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا
-
ہم سب افغان حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بین الاقوامی علماء کانفرنس کا اعلامیہ
-
صدرٹرمپ نے بریٹ کاوانوف کوسپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا
-
دُبئی:ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں اماراتی‘ پاکستانی اور بھارتی باشندے سرفہرست
-
ایران کو مخالفانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘امریکی وزیر خارجہ کی دھمکی
-
فلوریڈا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ پکڑا گیا
-
سعودی شہری کا سجدی کی حالت میں انتقال، علم ہونے ہر اہلیہ بھی چل بسی
-
سعودی فورسز نے یمنی حوثی باغیوں کا جازان کی جانب داغا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.