پنجاب کے تین منتخب اضلاع میں پیر سے پولیو مہم کا آغاز،

17لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے پنجاب سے ملحقہ صوبوں کی متحرک آبادیاں جو ایک دوسرے سے جڑی ہیںبہت بڑی تعداد میں پنجاب آتی ہیں لہذابچوں کی ویکسینیشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے‘ ڈاکٹر منیر

جمعہ 29 جون 2018 16:24

پنجاب کے تین منتخب اضلاع میں پیر سے پولیو مہم کا آغاز،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پنجاب کے 3 حساس اضلاع میں پولیومہم2 سی5جولائی کے درمیان منعقد کی جارہی ہے جس کے تحت 17لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم ، جو کہ پولیوانتہائی رسک سیزن کی پہلی مہم ہے، منتخب ضلعوں میں کی جا رہی ہے جس میں پنجاب کے ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور راولپنڈی کی 163 یونین کونسل شامل ہیں،خیبر پختونخواہ ،سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متحرک آبادی کی موجودگی کی وجہ سے یہ اضلاع حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مئی کے مہینے میں راولپنڈی سے ماحولیاتی نمونوں کے مثبت آنے کے بعدضلع کی منتخب یونین کونسلوں میں پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹرپنجاب اور ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمدکے مطابق چونکہ پنجاب سے ملحقہ صوبوں کی متحرک آبادیاں جو ایک دوسرے سے جڑی ہیںبہت بڑی تعداد میں پنجاب آتی ہیں لہذابچوں کی ویکسینیشن ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر منیر کے مطابق تین صوبوں میں ماحولیاتی نمونوں اور بلوچستان کی دکی تحصیل میں تین بچوں میںپولیو وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں میں2016کے بعد پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ یہی وائرس فروری میں ڈیرہ غازی خان میں پایا گیا تھا۔ چنانچہ ایسے تمام اضلاع جن میں پولیو زدہ علاقوں سے آمدورفت ہے، وہاں پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمدنے گزشتہ روزاضلاع کوتیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔انھوں نے کہا پولیو مہم کے آغاز سے پہلے والدین کو یقین دلایا جاتا ہے کہ پولیو ویکسین محفوظ، موثر اور حکومت پاکستان کے تحت کام کرنے والی اتھارٹیز سے منظور شدہ ہے۔ انھوں نے کہا جو والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلاتے وہ نہ صرف اپنے بچوں بلکہ گردونواح کے دوسرے بچوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسیی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد نے مزیدکہا کہ صوبوں کے سنگم پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوا ٴنٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں صحت محافظ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر منیر نے اس بات کی تاکید کی کہ پولیو کے خلاف مدافعتی مہم کے دوران تمام بچوں کو ہر بار ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر منیر کا کہنا تھا پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں (بعض اوقات10 سے بھی زائد بار)بچے کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسیی آپریشن سنٹر نے والدین سے کہا بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور کسی جگہ ٹیمیں نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی مراکز صحت یا عارضی حفاظتی ٹیکوں کے سنٹر پر قطرے پلوائیں۔ کسی شکایت کی صورت میں مہم کے دنوں میں0800-99000 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی