والدین کی جانب سے انکار پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں اہم چیلنج ہے، ڈبلیو ایچ او

بدھ 9 جنوری 2019 14:08

والدین کی جانب سے انکار پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں اہم چیلنج ہے، ڈبلیو ایچ او
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریسس نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں لاپتہ بچے اور والدین کی جانب سے انکار کلیدی چیلنجز ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او ہیڈآفس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان سے اس خطرناک وائرس کی منتقلی روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری نئے سال کی خواہش ہے کہ 2019 کے اختتام تک صفر پولیو ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بچے اور دنیا کے بچوں میں کچھ کم نہیں ہے، تاہم پولیو کے خاتمے میں ناکامی کا نتیجہ عالمی سطح پر بیماری کے پھیلاؤ کے طور پر نکلتا ہے اور ہر سال دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد نئے کیسز آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ہسپتال کے دورے اور صحت کے بجٹ کو دوگنا کرنے کے حکومتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوش ہوئے کہ صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سیاسی عزم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال میں بڑی سرمایہ کاری کرنی چاہیئے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں حکومتی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کے مقاصد کے مطابق ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید کہا کہ خاندانی مںصوبہ بندی اور 40 فیصد بچوں کی خوراک ایک بہت اہم مسئلہ ہے، ہم بچے کے ابتدائی 1000 روز بہت اہم ہیں اور پالیسیز میں اس پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او پاکستان میں اسٹنٹنگ اور غذائی قلت کے اہم مسئلے کو حل کرنے اور وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی