نئے سال (2019ئ)کی پہلی پانچ روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم شروع
5 سال سے کم عمر کی3کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی
پیر 21 جنوری 2019 15:46
(جاری ہے)
حکام نے بتایا کہ دسمبر کے مہینے میں کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے سیمپل لیے گئے جن کے ٹیسٹ پولیو وائرس کے لیے پازیٹو نکلے ہیں۔
وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو تدارک بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر سے پولیو وائرس کے پھیلائو کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے اور اس کے لیے کم پھیلائو کے سیزن کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے پولیو ورکرز کی کوششوں کو سراہا اورتوقع ظاہر کی کہ نئے سال کی پہلی مہم کے موقع پر وہ اس لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نجات کے عزم کے ساتھ اپنی بھرپور کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کی نگرانی میں پاکستان پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی پوری ٹیم ملک گیر سطح پر اعلی معیار کی مہم کے ذریعے اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر نے تیاریوں اور ویکسینیشن مہم کی مقامی ٹیموں کی معاونت کے لیے 50 سے زائد ماہرین تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے عالمی پروگرام(جی پی ای آئی) کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ(ٹی اے جی) نے حالیہ تکنیکی جائزہ کے دوران پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور مزید بہتری کے لئے سفارشات دی ہیں اور کہا ہے کہ یہ سفارشات پروگرام کی اولین ترجیح ہونی چاہیئں۔ان سفارشات میں پولیو وائرس کی تصدیق والے علاقوں میں ہر اس بچے تک پہنچنا جس تک پولیو ویکسین نہیں پہنچ سکی ہے اور پولیو ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ شامل ہیں۔ نیشنل سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے کہا کہ ہم پولیو وائرس کو شکست دینے کے لئے تمام خلاء مسلسل پر کررہے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کے لئے پر عزم ہیں اور وہ بار بار کی پولیو سے بچائو کی مہم کے دوران ہر مرتبہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں تعاون کر رہے ہیں۔ یہ پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور بچوں میں پولیو وائرس کے حملے سے لڑنے کے لئے بھر پور مدافعت پیدا کرنے کا بہترین موقع ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر
صوبے بھر میں 35 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق