حکومت کا سوشل میڈیا پر انسداد پولیو مہم مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ

وزیرِاعظم کے معاون برائے پولیو بابربن عطا نے مراسلہ چئیرمین پی ٹی آئی کو بھجوا دیا

جمعہ 8 مارچ 2019 19:34

حکومت کا سوشل میڈیا پر انسداد پولیو مہم مخالف مواد پر حتمی ایکشن کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08مارچ2019ء) پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں جس کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو قطرے پلوانے سے انکار ہے۔سوشل میڈیا خاص کریوٹیوب اور فیس بک پر پولیو مہم کے خلاف بہت زیادہ مواد شائع کیا جارہا ہے۔ یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ والدین بچوں کو پولیوکے قطرے نہیں پلواتے۔

اب وزیراعظم کے معاون برائے پولیو بابر بن عطا نے چئیرمین پی ٹی آئی کو مراسلہ بھیجا ہے کہ سوشل میڈیا سے پولیو مہم کے مخالف مواد کو ہٹایا جائے جس کے بعد یوٹیوب اور فیس بک سے یہ سارا مواد ہٹانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عمل درامد کرنے کا کہا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے تمام سوشل میڈیاویب سائٹس سے یہ مواد ہٹایا جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کچھ مذہبی گروہ بھی پولیو قطرے پلائے جانے کے مخالف ہیں جن کے زیر اثر لوگ اپنے بچوں کو قطرے نہیں پلواتے جبکہ حکومت ِپاکستان نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انسدادِ پولیو مہم شروع کر رکھی ہے۔

بعض علاقوں میں پولیو ٹیموں پر قاتلانہ حملے بھی ہو چکے ہیں جن میں کچھ کارکن شہید بھی ہوئے، اب پولیو مہم کا حصہ ٹیموں کو پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کے کارکنان ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔سوشل میڈیامعاشرے میں بہت گہرا اثر ڈال رہا ہے لوگ سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر آنے والی بات کو سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان ویب سائٹس پر پولیو مہم کے خلاف مواد شائع ہونے کی وجہ سے اس مہم کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب حکومت نے اپنے جاری کردہ مراسلہ میں کہا ہے کہ اس طرح کے تمام مواد کو ان سائٹس سے ہٹایا جائے گا اور ایسا مواد شائع کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط