وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے، عامر محمود کیانی

متعدی امراض کی روک تھام ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعرات 4 اپریل 2019 16:24

وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے، عامر محمود کیانی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاہے کہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ہے،متعدی امراض کی روک تھام ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ائیر پورٹ پر وزارت صحت کے ادارے سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سین دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،عامر کیانی نے حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات اور حاجیوں کو روانگی پر امیگریشن کلیئر کرنے میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ تمامایئرپورٹس پرانٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی نے کہاکہ ۔ ایئرپورٹس پر پولیو ویکسی نیشن کے نظام کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ وزارت ہیلتھ نے اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور ائیرپورٹس پر تھرموسکین لگا دئیے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ ان اقدامات سے ائیرپورٹس پر عوام کو متعدی امراض کے پھیلاؤ سے بچایا جا سکے گا ۔

عامر کیانی نے کہاکہ وبائی امراض کے بین السرحدی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی تیاری کی جا رہی ھے ۔انہوںنے کہاکہ ایئرپورٹس پر میڈیکل کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سرحدوں پر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ اس معاہدے سین انٹرنیشنل سرحدوں پر بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔

عامر کیانی نے کہاکہ خاص طور پر سست بارڈر ، کراچی، اسلام آباد اور گوادر کے انٹرنیشنل بارڈر پر متعدی امراض کی روک کے لیے موجودہ صحت کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ متعدی امراض کی روک تھام ملک کے تمام ائیرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔عامر کیانی نے کہاکہ جلد ہی سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی ویب سائٹ لانچ کر دی جائے گی جہاں پر انٹرنیشنل مسافر سفر سے متعلق معلومات لے سکیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ ایئرپورٹ کے تمام ملازمین کو نیی یونیفارم فراہم کر دی ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔عامر کیانی نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی