پاکستان کو بچانے کیلئے چوروں اور سرکاری خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت قریب آچکا ہے، ملک کے عوام نوازشریف کا ساتھ دیکر قائداعظم کے پاکستان کو بچائیں ، ضمنی الیکشن کے نتائج نے زرداری اور گجراتی ٹولہ کی رات کی نیندیں اور دن کا چین چھین لیا ، اللہ تعالیٰ کی توفیق اور عوام کی رفاقت سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ کے ساتھ وفاق سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرے گی،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی وفدسے گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2012 21:04

جنڈیالہ شیرخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔9دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے چوروں اور سرکاری خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت قریب آچکا ہے، ملک کے عوام نوازشریف کا ساتھ دیکر قائداعظم کے پاکستان کو بچائیں ، ضمنی الیکشن کے نتائج نے زرداری اور گجراتی ٹولہ کی رات کی نیندیں اور دن کا چین چھین لیا ، اللہ تعالیٰ کی توفیق اور عوام کی رفاقت سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ کے ساتھ وفاق سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرے گی۔

وہ اتوار کومسلم لیگ (ن) تحصیل شیخوپورہ کے صدر سیٹھ محمد حنیف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مسلم لیگی وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

میاں شہبازشریف نے کہا کہ کارکن یونین ، ٹاؤن ، تحصیل اور ضلعی سطح پر مسلم لیگی کارکنوں کو آئندہ جنرل الیکشن کیلئے متحرک کریں ، انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے زرداری اور گجراتی ٹولہ کی رات کی نینیدیں اور دن کا چین چھین لیا ہے ، اللہ تعالیٰ کی توفیق اور عوام کی رفاقت سے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ کے ساتھ وفاق سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں حکومت قائم کرے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے اس دور میں پنجاب میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام بلاامتیاز کروائے ہیں ، انہوں نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ اقتدار کے رسیا پی پی پی کا بغل بچہ پن اپنی سیاسی پہچان ختم کرچکے ہیں ان لوگوں نے 7 سال تک آمر، ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی گود میں بیٹھ کر کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے مزے لوٹے ، پرویز مشرف کو 3 بار وردی میں صدر بنانے کے نعرے لگائے ، آج ان کو جمہوریت کا نام نہیں لینا چاہئے تانگہ پارٹی کو گجرات تک محدود بہت جلد عوام محدود کردیں گے ، انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئین کو توڑنے ، عدلیہ پر شب خون مارنے والوں کے چہرے عوام میں بے نقاب ہوچکے ہیں اب یہ سیاسی ”بہروپیئے“ کس منہ سے عوام کے پاس جاکر ووٹ مانگیں گے ، ان کے دور میں بجلی لوشیڈنگ ، سوئی گیس کی بندش ، مہنگائی ، بیروزگاری ، لوٹ مار اور کرپشن جیسے تحفے دیئے ، مسلم لیگ (ن) قومی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام کے اندر پھیل چکی ہیں اپنی کارکردگی عوامی خدمت کی بنیاد پر ملک بھر میں کامیابیاں حاصل کریں گے جن کو بھول ہے وہ ضمنی الیکشن کا رزلٹ دیکھ لیں ، مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنے کیلئے پیپلز پارٹی نے یک بعد دیگرے پنجاب میں 5 صدور بدلے مگر وہ عوام کے دلوں سے میاں نوازشریف اور (ن) لیگ کی محبت نہ نکال سکے ، وہاں چیف لوٹے کیا کریں گے جن کو بہت پہلے ہی عوام نے بری طرح مسترد کردیا ہے ، جوڑ توڑ کا چیمپئن کہلوانے والے بھول جائیں اور وہ وقت نہیں رہا ملک کے عوام ہر لحاظ سے باشعور ہوچکے ہیں آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے جو حقیقی طور پر قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر چل کر حقیقی معنوں میں جمہوریت کومستحکم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے