بلاول بھٹو زرداری شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کے وارث ہیں، ان کی مقبولیت سے جمہوریت دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، پاکستان میں مصر کے طرز کا سیاسی ماڈل تسلیم کیا اور نہ ہی اسے چلنے دیا جائے گا، ہم جمہوریت کے ذریعے ہی انتقام لیتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام چلتا رہے گا، غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کئے جارہے ، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی کا گڑھی خدابخش سے ڈیرہ اسما عیل خان میں کارکنوں کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب

اتوار 30 دسمبر 2012 21:14

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کے وارث ہیں اور ان کی مقبولیت سے جمہوریت دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں کیو نکہ جو لوگ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک میں جمہوری نظام کی تباہی کے خواب دیکھ رہے تھے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت اور اب بلاول بھٹوزرداری کی سیاسی فعالیت کی صورت میں ان قوتوں کے عزائم نہ صرف خاک میں ملا دیئے بلکہ یہ ثابت کردیا کہ بھٹو خاندان اور پی پی پی کا ہر ورکر ملک میں جمہوریت کے قیام اور ملک کی ترقی کے لیئے ہر وقت میدان عمل میں موجود رہے گا۔

وہ گڑھی خدابخش سے ڈیرہ اسما عیل خان میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشرف دور کے غیر آئینی اقدامات سے ملک کو پاک کیاہم نے اپنے منشور کے مطابق1973ء کے آئین کو بحال کیا ، پاکستان میں آزاد الیکشن کمیشن کا قیام پیپلز پارٹی کا بڑا کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے پانچ سے کم عرصے میں جمہوری اقدار کا فروغ یقینی بنایااور ملک میں اقلیوں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے غریب افراد کو نہ صرف امداد ان کی دہلیز پر دی جا رہی ہے بلکہ مستحق افراد کو روزگار کے قابل بنانے کے لیئے بھی اسی پروگرام سے امدادی رقوم کی فراہمی اور انہیں تربیت سازی کا عمل جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کی آمرانہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لگنے والی آگ سے ہم غافل نہیں ہیں اور بلوچستان ہمارے جسم کا حصہ ہے۔

ہم نے بلوچستان کو حقوق دئیے۔انہوں نے کہا کہ جو شمع برسوں پہلے ذوالفقار علی بھٹو نے روشن کی تھی اور جس کو روشن رکھنے کے لئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان اور صدر آصف علی زرداری نے جگر کا خون دیا اسی شمع کو زوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے آگے بڑھا رہے ہیں۔فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں مصر کے طرز کا سیاسی ماڈل نہ تسلیم کیا جائے گا اور نہ ہی اسے چلنے دیا جائے گا ہم جمہوریت کے ذریعے ہی انتقام لیتے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام چلتا رہے گااگر کسی کو سیاست میں حصہ لینا ہے تو وہ انتخاب لڑے اور جیت کر حکومت میں آئے انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کرانے کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں، آزاد الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے اور غیرجانبدار نگراں سیٹ اپ بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے صلاح و مشورے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان پی پی پی کا گڑھ ہے اور مستقبل میں یہاں سے پی پی پی کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی