صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں موذی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیمینارکاانعقاد

جمعرات 11 جولائی 2019 15:19

پشاو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور پبلک ہیلتھ ایسوسی ایشن کے تعاون اور یونیسیف پاکستان کے اشتراک سے صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور میں موذی بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ایک عوامی آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر شرکا میں ڈی جی ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر جانباز آفریدی، ایڈیشنل ڈی جی طاہر خلجی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ایچ پی پروگرام ڈاکٹر صاحب گل، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر شاہد یونس، ڈاکٹر کامران یونیسیف پاکستان، ڈاکٹر صائمہ عابد پی ایچ اے، ڈاکٹر شبینہ رضا نیوٹریشن انٹرنیشنل کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے محکمہ صحت کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ بیماریوں سے بچا کیلئے دور دراز علاقوں کے لوگوں میں آگاہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے،قائد کی صحیح ڈائریکشن ، وژن اور کام کرنے کی نیت ہو تو ملک خود بخود ترقی کرتا ہے، جس طرح دہشت گردی کو کو شکست دی ہے اسی طرح بہت جلد پولیو کا بھی ملک سے مکمل خاتمہ کر دینگے،وزیر اعظم عمران خان پولیو کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بچوں کے مستقبل کو صحت مند بنانے کیلئے نیوٹریشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کیلئے کرنی چاہئیے،لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، مسائل لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت موثر طریقے سے حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ خواب ہے کہ پاکستان کی عوام کو بہتر صحت اور تعلیم کی سہولیات مہیا کریں اور وہ اس سلسلے میں دن رات محنت کر رہے ہیں اور ہم سب ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز اکیڈمی محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی قیادت میں محکمہ صحت صوبے کی عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے کہیں زیادہ نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط