خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری

بدھ 28 اگست 2019 13:43

خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) خیبرپختونخوا کے 27اضلاع سمیت ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں، مہم کے دوران خیبر پختونخوا کے 27اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 46لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیومہم کے حکام کے مطابق 46 مخصوص اضلاع میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کی تعداد 27ہے جہاں تین قبائلی اضلاع باجوڑ ، خیبر اور شمالی وزیرستان سمیت پورے صوبے کے دیگر اضلاع بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر، ہنگو، چارسدہ اور شانگلہ میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق انسداد پولیومہم کے دوران صوبہ پنجاب کی4 اضلاع لاہور، سرگودھا، میانوالی اور جہلم، صوبہ سندھ کے 5اضلاع جیکب آباد ، کشمور، دادو ، جامشورو اور حیدر آباد جبکہ بلوچستان کی7 اضلاع کوئٹہ، پشین، نصیر آباد، جعفر آباد ، جھل مگسی، صحبت پور اورقلعہ عبداللہ جبکہ گلگت بلتستان میں ضلع دیامیر میں پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 4کیسز سامنے آئے ، دو کیسز قلعہ عبداللہ ، ایک کوئٹہ اور ایک جعفر آباد میں رپورٹ ہوا۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم میں 4ہزار 460 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 3ہزار 432 موبائل ٹیمیں ،265 فکسڈ سائٹ اور 383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ سماجی حلقوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے خلاف سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خصوصاً والدین کسی قسم کے منفی پروپیگنڈے پرکان نہ دھریں کیونکہ حال ہی میں ہونے والے کیسز کی ایک بڑی وجہ عدم تعاون ہے، بچوں کے مستقبل کو صحت مند اور محفوظ بنانے کے لئے پولیو ویکسین کا پلانا بہت ضروری ہے اورصرف ویکسین کے ذریعے ہی بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی