پولیو کے خلاف جنگ لڑکر پولیو فری پاکستان کی بنیاد رکھیں گے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

آگاہی واک کابنیادی مقصد عوام الناس میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر شعور کی بیداری ہے‘وزیر صحت کا تقریب سے خطاب

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:58

پولیو کے خلاف جنگ لڑکر پولیو فری پاکستان کی بنیاد رکھیں گے‘ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرقیادت ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے دفتر سے پنجاب اسمبلی تک پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہناز، ڈاکٹر یداللہ،ڈاکٹر خالدمحمود،ڈاکٹر عقیل و دیگر افسران کے علاوہ ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

آگاہی واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے آگاہی واک کے بعد خطاب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہآگاہی واک کابنیادی مقصد عوام الناس میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر شعور کی بیداری ہے۔

(جاری ہے)

پولیو کے خلاف جنگ لڑکر پولیو فری پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔پولیو آلودہ پانی اور خوراک کے ذریعے پھیلنے والی ایک متعدی بیماری ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ مؤثر ویکسین سے اس بیماری سے بچاجاسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے صوبہ بھر میں انسدادپولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ سے پولیو کے خاتمے کا جامع پروگرام شروع کیاہوا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام ای پی آئی کے تحت پیدائش سے پانچ ماہ کی عمر تک کے بچوں کو تین سے چار مرتبہ پولیو سے بچائو کے قطرے پلانا ضروری ہے۔

پولیو ٹیمیں معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ گھرگھرجاکر پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاتی ہیں۔ والدین بچوں کو بروقت پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلاکر متعدی بیماری سے بچائیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے آگاہی واک کا اہتمام کرکے لوگوں میں پولیو سے بچائو سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی