سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 119 تک پہنچ گئی

فروری اور اپریل 2020 میں معمول کے ٹیکوں کی کوریج کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ملک گیر مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی جو پولیو وائرس میں اضافے کی لہر کا رخ بدل سکتے ہیں، رانا صفدر

ہفتہ 28 دسمبر 2019 14:38

سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 119 تک پہنچ گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2019ء) سندھ اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 119 تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر اور ٹنڈو اللہ یار اور خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور ٹانک سے پولیو کے کیسز سامنے آئے۔

این آئی ایچ کے عہدیدار کے مطابق ضلع ٹنڈو اللہ یار کی تحصیل چمبر کی یونین کونسل بیگان جاروار میں 22 ماہ کے بچے کو پولیو کی علامات ظاہر ہونے پر صحت مرکز لایا گیا تھا اور پولیو کی تصدیق کے لیے نمونے جمع کیے تھے تاہم پولیو سے متاثر ہونے کی تصدیق سے قبل ہی بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پولیو کا دوسرا کیس ضلع سندھ کی تحصیل نیو سکھر کی یونین کونسل راہوجا کی رہائشی 84 ماہ کی بچی میں سامنے آیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل ٹانک کے رہائشی 15 ماہ کے بچے میں جبکہ بنوں میں یونین کونسل سکندر خیل بالا کے علاقے میں 17 ماہ کی بچی میں پولیو کی تشخیص ہوئی۔نیشنل ایمرجنسی سینٹر (ای او سی ) برائے پولیو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں متعدد عوامل کی وجہ سے پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں کامیاب ملک گیر انسداد پولیو مہم کے ذریعے پولیو کے خلاف جنگ کا نیا آغاز کیا جو جنوری سے اب تک پہلی کامیاب مہم ہے کیونکہ پشاور میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے اپریل کی مہم متاثر ہوئی تھی جس میں کچھ لوگوں نے منفی پراپیگنڈہ کیا تھا کہ پولیو ویکسین سے اسکول کے بچے متاثر ہور ہے ہیں۔ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ فروری اور اپریل 2020 میں معمول کے ٹیکوں کی کوریج کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ملک گیر مہمات کی منصوبہ بندی کی گئی جو پولیو وائرس میں اضافے کی لہر کا رخ بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس سلسلے میں ہر سطح پر اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ موجودہ خطرات کو زیرِ غور رکھتے ہوئے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر تمام والدین کو اپنے بچوں کو قریبی صحت مرکز سے مفت پولیو ویکسین سمیت تمام حفاظتی ٹیکے لگوانے پر اصرار کرتا ہے۔صوبائی اعداد و شمار کے مطابق رواں برس خیبرپختونخوا سے 83، سندھ سے 21، بلوچستان سے 9 اور پنجاب سے پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط