شدید شردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارے والوں کی فریاد سنی گئی

سردی شدت اختیار کرچکی ہے اس لئے بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے آسرا شخص کھلے آسمان تلے نہ رہے: وزیراعظم عمران خان کی وزرائے اعلیٰ کو ہدایت

اتوار 29 دسمبر 2019 15:26

شدید شردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارے والوں کی فریاد سنی گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29دسمبر2019ء) : شدید شردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارے والوں کی فریاد سنی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ سردی شدت اختیار کرچکی ہے اس لئے بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے آسرا شخص کھلے آسمان تلے نہ رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "انہوں نے پنجاب اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد جو پہلے سے کسی پناہ گاہ میں مقیم نہیں ہیں ان کیلئے دونوں صوبوں کی انتظامیہ فوری ایکشن لے اورجلد از جلدعارضی پناہ گاہ بناکر انہیں وہاں محفوظ کرے اور ان کے قیام و طعام کا مکمل انتظامات کریں''۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے اراکین سے گورنر ہاؤس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے انہیں کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کا مقصد ان علاقے کے رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے انضمام کے مرحلے کو آگے بڑھایا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز جاری کیے جو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیے گئے تھے۔

انہوں نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ انضمام شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے جو تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے ان علاقوں میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی زور دیا تاکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جاسکیں۔ اور اب انہوں نے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ سردی شدت اختیار کرچکی ہے اس لئے بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے آسرا شخص کھلے آسمان تلے نہ رہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی