ملک بھر سے مزید 5 پولیو کیسز کی تصدیق

نئے سامنے آنے والے کیسز میں صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک، بلوچستان اور سندھ سے 2، 2 شامل ہیں دونوں کیسز گزشتہ سال کے ہیں، وائرس میں مبتلا دونوں متاثرہ بچوں کے مطلوبہ نمونے دسمبر کو ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے

ہفتہ 4 جنوری 2020 17:03

ملک بھر سے مزید 5 پولیو کیسز کی تصدیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) پاکستان میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سال 2019 کے پولیو کیسز کی کل تعداد 128 تک جاپہنچی ۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک، بلوچستان اور سندھ سے 2، 2 شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ سے نئے کیس کی تصدیق کی۔

بیان میں بتایا گیا کہ 22 دسمبر کو بچے سے نمونے لے کر تصدیق کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں خیبر پختونخوا میں سامنے آنے والے پولیس کیسز کی کل تعداد 89 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2020 کی پہلی 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 جنوری سے کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلوچستان کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ اور جعفر آباد سے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں 6 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پولیو وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے بچہ وائرس سے متاثر ہوا اس کے علاوہ جعفر آباد کے علاقے استہ محمد میں بھی 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق دونوں کیسز گزشتہ سال کے ہیں، وائرس میں مبتلا دونوں متاثرہ بچوں کے مطلوبہ نمونے دسمبر کو ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سال 2019 میں بلوچستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 11 ہوگئی ہے،علاوہ ازیں سندھ کے ضلع میر پور خاص اور قمبر کے علاقے میں پولیو وائرس سے متاثرہ 2 نئے کیسز سامنے آئے۔واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا اور سندھ سے پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے تھے۔قومی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ سال 2020 کا آغاز ہونے کے باوجود مزید ایک ماہ تک سامنے آنے والے کیسز 2019 کی فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی سال میں پولیو کیس کا اندراج وائرس کی تصدیق ہونے کی تاریخ کے بجائے ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے کے تاریخ سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کے متحرک ہونے کے لیے کم از کم 3 ہفتوں کا وقت درکار ہوتا ہے، لہٰذا نمونے لینے کے 3 ہفتوں بعد پولیو کیس کی تصدیق ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ عین ممکن ہے کہ آئندہ کچھ ہفتوں تک ہم 2019 کے مزید پولیو کیسز کی تصدیق کریں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2018 میں پولیو کے صرف 12 کیس رپورٹ ہوئے تھے ، 2017 میں 8 پولیو کیسز منظر عام پر آئے تھے۔

30 دسمبر کو وزارت قومی صحت کے انسداد پولیو پروگرام نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیو پروگرام گزشتہ 6 ماہ میں کئی تنازعات کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار اپنی درست سمت پر گامزن ہے۔انسداد پولیو پروگرام نے دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 100 فیصد سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی اور ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 4 کروڑ 39 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی