سربجیت سنگھ ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی قیدی پر بھارتی قیدیوں کاحملہ،سر پر چوٹوں سے ثناء الله قومے میں چلے گئے ‘ ثناء الله زخمی حالت میں جموں میڈیکل کالج ہسپتال منتقل ‘پاکستان کی واقعے کی مذمت، ثناء الله تک قونصلر کی رسائی کامطالبہ، ثناء الله پر حملے پر گہری تشویش ہے ،بھارت پاکستانی قیدیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے،ثناء الله کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، دفتر خارجہ ، پاکستان بھارتی جیلوں میں موجود پاکستانی قیدیوں کے حفاظتی اقدامات سے مطمئن نہیں،پاکستانی ہائی کمیشن ، واقعے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مل کر قیدیوں کے سکیورٹی معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں،بھارت

جمعہ 3 مئی 2013 16:48

نئی دہلی /اسلام آباد /کوٹ بھلوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3مئی 2013ء) پاکستان میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی قیدیوں کے حملے میں ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر کی جیل میں پاکستانی قیدی ثناء الله پر سابق بھارتی فوجی اور ساتھیوں نے حملہ کردیا ‘ سر پر چوٹوں سے ثناء الله قومے میں چلا گیا‘ ثناء الله کو زخمی حالت میں جموں کے میڈیکل کالج ہسپتال میں منتقل کردیا گیا‘ پاکستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ثناء الله تک پاکستانی قونصلر کی رسائی کو ممکن بنایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ بھارت نے کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں پاکستان کے ساتھ مل کر قیدیوں کے سکیورٹی معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے حملے میں زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی دہشت گرد سربجیت کی ہلاکت کے بعد بھارت کے سابق فوجی اور ساتھیوں نے مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قیدی ثناء الله پر کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے ثناء الله کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ قومے میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قیدی ثناء الله کو تشویشناک حالت میں جموں کے میڈیکل کالج میں منتقل کردیا گیا۔65 سالہ ثناء الله کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ 1999ء سے دہشت گردی کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ دفتر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی قیدی تک پاکستانی قونصلر کی رسائی کو ممکن بنایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ثناء الله پر حملے پر گہری تشویش ہے بھارت پاکستانی قیدیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے اور ثناء الله کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستانی ہائی کمشنر کی زخمی قیدی ثناء الله تک رسائی ممکن بنائے اور واقعے کی تحقیقات کرائے اس واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان بھارتی جیلوں میں موجود پاکستانیوں نے حفاظتی اقدامات سے مطمئن نہیں جبکہ بھارتی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اس واقعے کی مذمت کرتا ہے پاکستان کے ساتھ مل کر قیدیوں کے سکیورٹی معاملات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ سربجیت سنگھ کی موت کا ردعمل ہے جسے کوٹ لکھپت میں ساتھی قیدیوں نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ سربجیت کی میت گزشتہ روز بھارت کے سپرد کی گئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی