بلوچستان میں چینی مزدوروں کی نقل و حمل کو محدود کردیا گیا ، کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان تیار ہے، بلوچستان میں بھی پیشگی اقدامات مکمل کر لئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی کی اے پی پی سے بات چیت

پیر 3 فروری 2020 14:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے میں چینی مزدوروں کی نقل و حمل کو محدود کردیا گیا ہے صوبے میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر ماہرین طب پر مشتمل ٹیم قائم کردی گئی ہے اور مخصوص ہسپتالوں میں پیشگی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں چینی صوبے ووہان میں موجود بلوچستان کے طالب علم محفوظ ہیں ان کی واپسی وفاقی حکومت کی اسی پالیسی سے مشروط ہے جو اس ضمن میں تشکیل دی گئی ہے چین سے ائیر لنک بحال ہو چکا ہے اور چین میں موجود صحت مند پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے جن کی صحت سے متعلق ائیر پورٹ پر کلیئرنس کے بعد انہیں گھر جانے دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، مشیر لیبر و مین پاور نے بتایا کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پریشان کن ضرور ہے تاہم حکومت پاکستان ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے بلوچستان میں بھی اس سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت بلوچستان کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے تمام دور افتادہ علاقوں میں پائیدار ترقی کے لئے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے صوبائی حکومت نے این 65 ڈیرہ مراد جمالی سے فیض آباد تک 52 کلو میٹر بلیک ٹاپ روڑ کی منظوری دے دی ہے جس کا افتتاح کر دیا گیا ہے منصوبے پر 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور رواں سال حلقہ پی بی 12 نصیر آباد ٹو میں مجموعی طور پر ڈھائی سو کلو میٹر نئی سڑکیں بنائی جائیں گی جس پر ایک ارب 65 کروڑ روپے لاگت آئے گی مشیر برائے لیبر و مین پاور نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں پائیدار ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کرکے ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام حلقوں میں عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے تشکیل دئیے گئے میں اور نئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا گیا ہے ماضی میں یہ روایات رہی ہیں کہ ترقیاتی فنڈز مالی سال کے اختتامی مہینے میں جاری کیا جاتا تھا جس کے باعث یا تو یہ فنڈز لیپس ہوجاتے تھین یا پھر عجلت کے باعث ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ کرلیا جاتا تھا تاہم الحمداللہ اب ایسی روایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور وزارت خزانہ بلوچستان کے اعداد و شمار اس بات کے عکاس ہیں کہ تجویز کردہ منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے فوری اجراء کو یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت وزیر اعلی جام کمال خان کی سربراہی میں میں صوبے کی مالی خود مختاری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری تندہی سے سرگرم عمل ہے وفاق اور بلوچستان حکومت میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپن پائی جاتی ہے اور دہائیوں سے درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مشیر لیبر و مین پاور حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول اور بہترین مواقع فراہم کئے گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر ذرائع پر بلوچستان کا مالی انحصار بتدریج کم کرتے ہوئے مالی خود مختاری قائم کی جاسکے اسی تناظر میں کابینہ کی منظوری سے قائم بلوچستان ریوینو اتھارٹی نے مختصر ابتدائی دورانیہ میں غیر معمولی ٹیکس وصولی کی ہے اور امید ہے صوبے کے متعین مالی اہداف کو باآسانی حاصل کرلیا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط