پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی

جاں بحق ہونے والا 90سالہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا، مریض کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا: ترجمان گلگت بلتستان حکومت

بدھ 18 مارچ 2020 18:37

پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی وفات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 90سالہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ مریض نمونیا میں مبتلا تھا اور اسکا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور اسکی عمر 90سال تھی جو اب وفات پاگیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے کہا ہے گلگت میں کرونا مریض کی وفات کی خبر میں صداقت نہیں ہے مذکورہ مریض کی وفات کسی اور مرض سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں غلط خبریں پھیلا کر عوام میں بے چینی پھیلانا مناسب نہیں ہے اس لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے کوئی پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

تاہم ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیاض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ گلگت میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں مزید 9 اور پنجاب میںمز7 کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں کی مجموعی تعداد 262 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 181 ہوگئی ہے، جن لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان تمام افراد کو قرنطینہ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر کے علاوہ سندھ میں 38 مریض ہیں، ان میں سے 2 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو چلے گئے ہیں اور 36 مریض کو مختلف آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سکھر میں کل 143 اور باقی سندھ میں 38 کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد 181 بنتی ہے، ہر شخص کو آئسولیشن میں رکھ دیا گیا ہے اور سندھ حکومت ہر پیشرفت شیئر کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط