عوامی صحت کے بہترین مفاد میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کی جانب سے سیلز اینڈ سروس سینٹرز بند کرنے کا اعلان

صحت عامہ کے بہترین مفاد میں پی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے 31 مارچ 2020 تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلز اینڈ سروس سینٹرز اور جوائنٹ شاپس بند کر دیئے ہیں

جمعہ 20 مارچ 2020 16:55

عوامی صحت کے بہترین مفاد میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کی جانب سے سیلز اینڈ سروس سینٹرز بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2020ء) صحت عامہ کے بہترین مفاد میں پی ٹی سی ایل اور یوفون نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے 31 مارچ 2020 تک جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں سیلز اینڈ سروس سینٹرز اور جوائنٹ شاپس بند کر دیئے ہیں۔
صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی اور کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صارفین کو خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ہم پی ٹی سی ایل صارفین کو پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل چینلز جیسے پی ٹی سی ایل ویب سائٹ، [email protected]، کمپلینٹ رجسٹریشن، سیلف کےئر پورٹل، پی ٹی سی ایل ٹچ ایپ اور آن لائن ڈیجیٹل بل کی ادائیگی کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں۔ یوفون صارفین کو آسانی فراہم کرنے کیلئے، ڈیجیٹل سروسز میں یوفون ویب سائٹ، [email protected] ، ما ئی یو فون ایپ، یوپیسا ، آن لائن بینکنگ سروسز، موبائل فنانشل سروسز، ریٹیلرز اور اے ٹی ایم مشینیں بھی دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی دوری اور ہموار مواصلات کو فروغ دینے کے لئے ہم صارفین کو ان کی سہولت کے لئے دونوں کمپنیوں کی پیش کردہ ڈیجیٹل خدمات کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ پی ٹی سی ایل کے صارفین کسی بھی مدد کے لئے 1218 پر کال کرسکتے ہیں۔ یوفون کے صارفین موبائل سے 333 اور لینڈ لائن سے0331-1333-100 پر کال کرسکتے ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے ہیلپ لائن نمبر صارفین کی جانب سے کسی درخواست یا سوال کی صورت میں ہفتے بھر اور 24 گھنٹے دستیاب اور میسر ہیں۔
صارفین کی ضروریات کا خیال رکھنے وا لے ادارے ہونے کی حیثیت سے صارفین، ایمپلائز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ، حفاظت اور بہبود و بہتری دونوں کمپنیوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی