کورونا کے باعث حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے جنوبی ایشیا کو نئے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

لاک ڈاؤن کے باعث معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی مہمات رک گئی ہیں، وائرس کے خوف سے والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں: یونیسیف

جمعرات 30 اپریل 2020 00:30

کورونا کے باعث حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے جنوبی ایشیا کو نئے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے: اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل2020ء) کورونا کے باعث حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے جنوبی ایشیا کو نئے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کے باعث بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے جنوبی ایشیا کو صحت کے نئے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ یونیسیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں لاک ڈاؤن کے باعث معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی مہمات رک گئی ہیں اور وائرس کے خوف سے والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

یونیسف کے جنوبی ایشیائی دفتر کی ڈائریکٹر جین گو نے کہا کہ چونکہ کووڈ-19 اکثر بچوں کو شدید بیمار نہیں کررہا تو معمول کے حفاظتی ٹیکوں میں خلل سے لاکھوں بچوں کی صحت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انتہائی سنگین خطرہ ہے اور فوری ایکشن ہی کلیدی حل ہے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بنگلہ دیش اور نیپال نے خسرے اور روبیلا وائرس کی مہمات جبکہ پاکستان اور افغانستان نے پولیو مہمات معطل کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال میں ویکسین سے قابل علاج بیماریوں بشمول خسرے اورڈیپتھیریا کے پھیلاؤ وقتا فوقتا سامنے آئے ہیں۔ خطے میں جاری لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں کی وجہ سے سپلائی چینز متاثر ہونے سے کچھ ممالک میں ویکسین کے اسٹاک بھی کم ہوگئے ہیں۔ یونیسیف نے تجویز کی ہے کہ جہاں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہمات معطل ہیں، وہاں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پاتے ہی حکومتوں کو حفاظتی ٹیکوں کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی منصوبہ بندی شروع کرلینی چاہیے۔ یونیسیف کیا جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر ہیلتھ ورکرز حفظان صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو ویکسینز کی معطلی کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی