ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ میں ایم ایس کے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے کورونا بارے بنائی گئی نام نہاد کمیٹی کی ضرورت تھی نہ کمیٹی کا کوئی کردار ہے،صدر پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن مستونگ

جمعہ 1 مئی 2020 15:59

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری جنرل سیکرٹری سعید احمد سمالانی چیئرمین افتخار احمد آبیزئی سرپرست اعلی حافظ عبدالقادر قریشی سینئر نائب صدر محمد ہاشم کرد ملک اسماعیل خواجہ خیل محمد طارق سرپرہ چیف آرگنائزر محمد عارف باروزئی فنانس سیکرٹری حاجی آدم خان ترین عبدالحنان ترین منظور احمد بنگلزئی ملک عبدالغفار دہوار اور دیگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ میں منظور نظر افراد کے نام دو بنیادی تنخواہ رسک الاؤنس کے لیے بھیجے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ میں ایم ایس کے منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک نام نہاد کمیٹی بنائی گئی ہے جسکی یہاں کوئی ضرورت ہی نہیں تھی نہ ہی اس کمیٹی کا کوئی کردار ہے ڈی ایچ کیو ایک چھوٹا سا ادارہ ہے یہاں کرونا کے حوالے سے ایک قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے جہاں تین شفٹون میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور تینوں شفٹوں میں کام کرنے والوں کے نام بھیجنے کے علاوہ ہسپتال کے تمام ملازمین کے نام بھیجنا چاہیے تھا کیونکہ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام ملازمین بلا تعطل ہائی رسک پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں شعبہ حادثات، لیبر روم شعبہ ایکسرے اور او پی ڈی میں ملازمین اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں اور ہسپتال میں کام کرنے والے تمام ملازمین ہائی رسک پر ہیں کیونکہ وائرس کا کوئی پتہ نہیں کہ کون سا مریض یا شخص متاثر ہوا ہے اور وہ ہسپتال میں کونسے شعبے لیبر روم شعبہ حادثات ایکسرے یا دوسرے شعبوں میں چلا جائے اور کس ملازم کو متاثر کرے واضع رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہسپتال کے بلکل سامنے ہے اور ادارہ ہذاہ کے دو لیڈی ڈاکٹرز میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے تمام ملازمین رسک پر ہیں اس دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جن سینٹرز کو قرنطینہ بنایا گیا ہے ان میں فرائض سرانجام دینے والے تمام ملازمین کے نام بھیجے ہیں جوکہ قابل تحسین ہے اور اسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم نے اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ کو ایک لیٹر بھی لکھا ہے جس میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین بشمول کلریکل اسٹاف کے لیے ایک اضافی تنخواہ کی استدعا کی ہے تاکہ کسی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور سب کو یکساں بنیادوں پر حقوق ملیں اور جس طرح وفاق، پنجاب خیبر پختون خواہ اور سندھ میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا جا چکا ہے اسی طرح بلوچستان کے محکمہ صحت کے تمام ملازمین کا حق ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ایسے موقع پر جب تمام ملازمین احسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں صرف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منظور نظر من پسند افراد کو نوازنا باعث تشویش ہے اس لئے ہم سیکرٹری محکمہ صحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ملازمین کو یکساں بنیادوں پر رسک الاؤنس دیا جائے بصورت دیگر ہم اس نا انصافی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی