حکومت سندھ اربوں روپے خرچ کرکے عمارت کو اسپتال کی شکل دیکر فعال کرنے میں ناکام

مخصوص فردکودینے کیلئے ہسپتال کا نام صوبائی کابینہ کی منظوری سے تبدیل کراکر ٹراما آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ وبحالی سینٹر رکھ دیا گیا

پیر 4 مئی 2020 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) حکومت سندھ گذشتہ 10سال میں پونے دوارب روپے خرچ کرنے کے باوجودبھی نیپا چورنگی پر تعمیرکی گئی عمارت کو اسپتال کی شکل دے کراسے فعال نہیں کرسکی جبکہ کراچی میں کورونا وائرس کا دوسرا مرحلہ شدت سے شروع ہوچکا ہے لیکن حکومت عوام کے ٹیکسوں سے تعمیر کی جانیوالی 3 منزلہ عمارت کو کورونا کے مریضوں کیلیے اسپتال کو فعال نہیں کرسکی۔

اس وقت کراچی میں ہزاروں افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی کی وجہ سے اربوں روپے کی سرکاری زمین پر تعمیر یہ کئی منزلہ عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہوتی جارہی ہے، قوم کے ٹیکسوں کی رقم سے تعمیرکی جانے والی عمارت یہاں کسی سرکاری اسپتال کی فعالیت کی منتظرہے جہاں کورونا سے متاثر ہونے والوں کاعلاج کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس عمارت کو کورونا کے مریضوں کا اسپتال قراردیا جاسکتا ہے لیکن یہاں اسپتال تو شروع نہیں ہو سکا البتہ اسپتال کی عمارت کے اطراف چارج پارکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے گلشن اقبال نیپا چورنگی پر ایک ارب 70کروڑ روپے مالیت سے تعمیرکیے جانے والے نیپااسپتال کواپنے موجودہ دورمیں بھی فعال نہیں کرسکی اورجنرل اسپتال کا حلیہ بھی بگاڑدیا اور ایک مخصوص فردکودینے کے لیے اسپتال کا نام خاموشی سے صوبائی کابینہ سے منظوری سے تبدیل کراکر ٹراما آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ وبحالی سینٹر رکھ دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے گلشن اقبال میں جنرل اسپتال کی تعمیرکیلیے 7سال قبل اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دی تھی اورکہاگیا تھاکہ گلشن اقبال میں سرکاری اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے یہاںکے مکینوں کوعلاج و معالجے کی فراہمی کیلیے جنرل اسپتال تعمیر کیاجائیگا جس پر محکمہ صحت نے نیپا چورنگی میں 4سو بستروں پرمشتمل اسپتال کی اسکیم کی منظوری دیدی اور2010-11 میں اے ڈی پی اسکیم میں شامل کرلیا اور اسپتال کے لیے نیپا چورنگی پر جگہ مختص کی گئی ،10 سال میں بھی اسپتال کی تعمیرات کاکام مکمل نہیں کیا جاسکا اوراب تک اسپتال کی تعمیرات وطبی آلات و مشنریوں کے لیے مجموعی طورپرایک ارب 73 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی