گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید69 مریض جان کی بازی ہار گئے،

2769 نئے مثبت کیسز رپورٹ ، 3341کورونا مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں، این سی او سی

پیر 13 جولائی 2020 12:00

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید69 مریض جان کی بازی ہار گئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے مزید69 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار532 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2769 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، 341 3کورونا مریض وینٹیلیٹرپر ہیں ، کورونا مریضوں کے لیے 1825 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر سمیت 3 صوبوں میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے، ایک لاکھ 61 ہزار 917 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کی10 ہزار 976، پنجاب کی7451، کے پی کے، کے 1931، اسلام آباد کے 2093، بلوچستان کے 402 اور آزاد کشمیر کے 332 ٹیسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک ملک بھر میں کورونا کے 2لاکھ 51ہزار625 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں آزاد کشمیر کے 1599، بلوچستان کے 11ہزار185، گلگت بلتستان کی1671، اسلام آباد کے 14ہزار108، کے پی کے ،کی30ہزار486، پنجاب کی87ہزار23 اور سندھ کے ایک لاکھ 5 ہزار533کیسز شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کوروناکے 5ہزار 266مریض انتقال کر چکے ہیں جن میں سندھ کے 1795، پنجاب کے 2013، کے پی کے،کی1099، اسلام آباد کے 153، بلوچستان کے 126، گلگت بلتستان کے 36اور آزاد کشمیر کے 44 افراد شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 15لاکھ 85 ہزار170 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ملک کے 733 ہسپتالوں میں 3589 مریض زیر علاج ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط