خیبر پختونخوا ،بچوں کو پولیو سے بچاوؤکے قطرے پلانے کیلئے 21 اضلاع میں باضابطہ انسداد پولیو مہم شروع

مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں، حکام

جمعرات 13 اگست 2020 14:25

خیبر پختونخوا ،بچوں کو پولیو سے بچاوؤکے قطرے پلانے کیلئے 21 اضلاع میں باضابطہ انسداد پولیو مہم شروع
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے بعد پہلی بار بڑے پیمانے پر بچوں کو پولیو سے بچاوؤکے قطرے پلانے کیلئے 21 اضلاع میں باضابطہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ مہم کیلئے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے باضابطہ کورونا سے حفاظتی سامان تمام پی پی ایز کی بھی فراہمی کی گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر(ای او سی) خیبرپختونخوا کے مطابق کورونا وائرس وبا کے باعث لاک ڈا?ن کی وجہ سے 19مارچ سے ملک بھر میں انسدادپولیو مہمات کو معطل کیا گیا تھا۔ ویکسی نیشن مہمات میں تقریباً 4 ماہ کے تعطل کے باعث صوبہ میں بچے پولیو سمیت مختلف بیماریوں سے متاثر ہونے اور ان کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے تھے جس سے نمٹنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈائون کے طرز پر 20جولائی سے ملک کے مخصوص اضلاع میں صرف خصوصی مہم چلائی گئی تھی جس میں خیبر پختونخوا میں ضلع جنوبی وزیرستان میں صرف پولیو مہم کی گئی تھی تاہم اب 21ہائی رسک اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی،خیبر، باجوڑ، بونیر، اپردیر، لوئردیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم،کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اوراورکزئی میں بیک وقت ویکسی نیشن مہم شروع کی گئی ہے، جس کے دوران 5سال سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار 790سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے گھر گھر جاکر پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلارہی ہیں۔

(جاری ہے)

مہم میں 19ہزار 87 پولیو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان پولیو ٹیموں میں17ہزار 850 موبائل ٹیمیں اور1ہزار237 فکسڈٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کے لئی4 ہزار909 ایریا انچارجز اور1ہزار380تحصیل مانیٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ مہم کے دوران پولیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں، مہم کے لئے تمام حفاظتی سامان بھی ٹیموں کو فراہم کردیا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی