24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 545 کیس، 6 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز 6066 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

جمعرات 17 ستمبر 2020 11:50

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 545 کیس، 6 اموات رپورٹ، ایکٹو کیسز 6066 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو این سی او سی سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 545 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 31 ہزار 808 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 314، پنجاب میں 11 ہزار 409، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 435، اسلام آباد میں 3 ہزار 52، بلوچستان میں 656،گلگت بلتستان میں 753، آزاد کشمیر میں 455 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 169 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لئے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر 102 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451، بلوچستان میں 13 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336، اسلام آباد میں 16 ہزار 5، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 185، پنجاب میں 98 ہزار 41 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 818 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 399 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 451 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں 2 ہزار 223 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257 ،اسلام آباد میں کل 178 ،بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 30 لاکھ 56 ہزار 795 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 998 مریض زیر علاج ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی