نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 671 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 12:51

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 671 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 671 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 615, پنجاب میں 11 ہزار 957, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 401, اسلام آباد میں 4 ہزار 658, بلوچستان میں 1 ہزار 245,گلگت بلتستان میں 503، آزاد کشمیر میں 286 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 62 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 69 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 646 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 991, بلوچستان میں 15 ہزار 498, گلگت بلتستان میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 17 ہزار 210, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 273، پنجاب میں 1 لاکھ 484 اور سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 910 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 558 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 543 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 252 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 263 اموات،اسلام آباد میں کل 188 اموات،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 89 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 77 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 38 لاکھ 28 ہزار 952 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 781 مریض زیر علاج ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی