وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر اطمینان کااظہار ، طالبان پشاور سینما اور پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ، بغیر شواہد کے شک نہیں کر نا چاہیے ، بغیر کسی رکاوٹ کے مذاکراتی عمل جاری ہے ،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے ، روزانہ کی بنیادپر مذاکرات جاری رہے تو مسئلہ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے ،پرویز رشید ،بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے قطرے تو ہر ایک کو پلانے ہی پڑینگے ، پولیو ورکرز پر حملے کر نے والوں کے بچوں کو بھی قطرے پلائینگے ،انٹرویو

بدھ 12 فروری 2014 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی رکاوٹ کے مذاکراتی عمل جاری ہے ،امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے ، روزانہ کی بنیادپر مذاکرات جاری رہے تو مسئلہ مہینوں میں نہیں ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے ، طالبان پشاور سینما اور پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ، بغیر شواہد کے شک نہیں کر نا چاہیے ، پولیو مہم پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ، بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے قطرے تو ہر ایک کو پلانے ہی پڑینگے ، پولیو ورکرز پر حملے کر نے والوں کے بچوں کو بھی قطرے پلائینگے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دور ان طالبان کے ساتھ مذاکرا ت کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت ہورہی ہے کوئی رکاوٹ نہیں آئی ایک سوا ل کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان نے پولیو ورکرز پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ طالبان نے پشاور سینما میں بم دھماکوں سے بھی لاتعلقی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا اور انسانی جانوں کو بچانا ہے وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی بلا خوف گھر سے نکلیں اور معمول کی زندگی کی گزاریں ۔

(جاری ہے)

کیا پولیو ورکرز پر حملوں کر نے والے گروہ پر طالبان کا کنٹرول ہے پرویزاطلاعات نے کہاکہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے اور نہ ہی میں اس پر کوئی تبصرہ کرونگا ہم صرف ملک میں امن چاہتے ہیں اور پر تشدد واقعات رونما نہ ہوں انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کر نے والے لوگ بھی کہتے ہیں ہم امن چاہتے ہیں دیکھتے ہیں یہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں اور اگر چڑھتی ہے تو اس کی صورتحال کیا ہوگی ؟یہ بات آنے و الے دنوں میں واضح ہو جائیگی تاہم ہمیں اچھے نتائج کی امید رکھنی چاہیے ایک اور سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ پر تشدد کارروائیاں کر نے والے لوگوں کو اپنی مذموم حرکتیں بند کر نا پڑیں گی بم دھماکے اور پولیو ورکرز پر حملے کر نے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ۔

ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف بم دھماکے ، کیا یہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی تو نہیں ؟ پرویز رشید نے کہاکہ میرے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کوئی دلیل نہیں بغیر کسی دلائل کے شک نہیں کر نا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے نہیں کہا کہ ہم کسی سے بات چیت نہیں کر ناچاہیے پولیو کے قطرے پلانے چاہئیں یا نہیں پلانے چاہئیں اس پر کوئی بات نہیں ہوگی پولیو کے قطرے تو ہر ایک کو پلانے پڑیں گے انہوں نے کہاکہ جو پولیو ورکرز کو مارتے ہیں ہم ان کے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائینگے حملے کر نے والے لوگوں کے بچوں کی زندگی کو بھی محفوظ بنانا ضروری ہے ۔

مذاکراتی عمل کے نتائج کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر بات چیت روزانہ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہو تو پھر امید رکھنی چاہیے کہ یہ مسئلہ مہینوں کا نہیں ہفتوں کا ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کی رفتار میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے امید ہے یہ کام جلدی ہو جائیگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو