کورونا وبا سے متاثرہ مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ

پیر 1 مارچ 2021 13:30

کورونا وبا سے متاثرہ مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار 338 کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک اس وائرس کے تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 89 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 266، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 54، خیبر پختونخوا 72 ہزار424، بلوچستان 19 ہزار49، اسلام آباد میں 44 ہزار 373، آزاد کشمیر 10 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 94 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اب اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5لاکھ 46 ہزار 371 ہوگئی ہے۔کورونا سے متاثرہ 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 13، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 7،7 ، آزاد کشمیر میں 4 اور اسلام آباد میں 5 اموات ہوئیں۔ اس طرح اب ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اس وقت ملک میں اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار 98 ہے جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 21 ہزار 836 تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی