کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے ،1119نئے کیسز رپورٹ

جمعرات 17 جون 2021 14:20

کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے ،1119نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے ،1119نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 763 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح پھر 3 فیصد پر آگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے، کٴْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 36 ہزار 215 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کٴْل 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے، ، اب تک کٴْل 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 69 ہزار 249 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 1 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 211 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 512 ہو گئی، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 586 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 947 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 5 ہزار 292 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کٴْل اموات 4 ہزار 247 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 253 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کٴْل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 409 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 297 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ، اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی