حکومت پاکستان ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی روٹری فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 مئی 2023 14:55

حکومت پاکستان ملک کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے  پر عزم ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی روٹری فاؤنڈیشن کے وفد  سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2023ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کرنے کیلئے حکومت پر عزم ہے،پاکستان کے مستقبل کو پولیو سے پاک کرنے تک ذاتی نگرانی سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے روٹری فاؤنڈیشن کے وفد نے انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے سربراہ مائیک میک-گورن کی قیادت میں ملاقات کی۔

ملاقات میں روٹری کے عہدیداران عزیز میمن، فیض کِڈوائی، عدنان روہیلہ اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے پاکستان سے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری انٹرنیشنل اور بِل اور میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، حکومت انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے،وزیرِ اعظم نے 2022 کے سیلاب کے متاثرین کیلئے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے قیام کی پزیرائی کی،وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پولیو کی آئندہ مہم کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ روٹری انٹرنیشنل اور انسدادِ پولیو کیلئے مہم کیلئے دیگر شراکت داروں بے رواں سال 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں۔ ملاقات میں حکام نے وزیرِ اعظم کو ملک میں پولیو مہمات کی موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو کیلئے خصوصی مہم کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے متعقلہ حکام خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے وزراتِ قومی صحت کے حکام کو بھی آئندہ انسداد پولیو مہم کیلئے مکمل تیاری کی ہدایت کی۔\932

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط