بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن

جمعہ 29 مارچ 2024 19:26

بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے بجلی کے فی یونٹ2روپی75پیسے اضافے پر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کر اچی سمیت ملک بھر کے لیئے بجلی 2.

(جاری ہے)

75روپے مہنگی کرنے کی نیپرا کی منظوری عوام دشمن فیصلہ ہے جس سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ ہوگا اور صارفین پر تقریبا85ارب 20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ دوسری جانب ماہانہ فیول کاسٹ ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے اور حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے فی یونٹ اضافے کا اطلاق رواں سال کے اپریل، مئی اور جون کے بلوں پر ہوگا، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جار ی کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط اور اور مطالبات کو پورے کر نے کے لیئے غریب انسان کو جیتے جی مار رہی ہے آہستہ آہستہ پاکستان کا غریب طبقہ زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہوتاجارہا ہے دنیا آگے بڑھ رہی ہے ترقی کرر ہی ہے اور اپنے شہریوں کو جدید آسائشیں فراہم کرنے کے لیئے جدوجہد اور منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ پاکستان میں گنگا الٹی بہہ رہی ہے، یہاں پر متوسط اور غریب طبقے کو مہنگائی اور مشکلا ت کی چکی میں پسا جارہا ہے نئی حکومت عوام کے لیئے مشکلات اور پریشانیاں بڑھا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنیکی منظوری رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ، ایوریج بجلی استعمال کرنے والے صارف کے بل میں تقریبا پانچ سوروپے کا اضافہ ہوجائیگا جبکہ بجلی زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میںکئی گنا زیادہ اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسوقت عام انسان کو ہر جانب سے مہنگائی اور مشکلات کے طوفانوں نے گھیرا ہوا ہے اور ان مشکلات سے نجات کے لیئے مضبوط معاشی پالیسیاں بنانے ہوں گی جس سے ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح کو کم کیا جا سکے فی الحال ہنگامی بنیادوں پر یہی ایک طریقہ ہے جس سے مسائل کنٹرول کیے جا سکتے ہیں ، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے رمضان المبارک میں بھی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس عوام کو مہنگائی اور پریشانیوں کے سوا دینے کو کچھ نہیں ہے اگریہی حال رہا تو عوامی کے ساتھ ساتھ حکومتی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی