سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:14

ٖکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر محمد کامران عربی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو صنعت و معیشت کے لیے افسوسناک قرار دیا ہے اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں بصورت دیگر پیداواری لاگت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صنعتیں چلانا انتہائی دشوار ہو جائے گا۔

انہوں نے وزیرعظم سے اپیل میں مزید کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صنعتیں چلانا تو دور کی بات معمولات زندگی گزارنا محال ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہیں جبکہ کاروباری و پیداواری لاگت میں مزید اضافے کی صورت میں صنعتوں پر اس کے براہ راست منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

کامران عربی کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافے نے پہلے ہی صنعتی سرگرمیوں کو کافی حد تک متاثر کیا ہے اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا اور اس کا نتیجہ بالآخر برآمدات میں کمی اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کیا جس سے صنعت و تجارت اور مجموعی طور پر قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں بلکہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں وضع کی جائیں تاکہ کاروبار چلتا رہے اور صنعتی پہیہ بلارکاوٹ گھومتا رہے۔#

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی