- Home
- Health
- Health News
- فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ..
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار
جمعرات 18 اپریل 2024 20:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اور حکومتی ریٹوں میں 50روپے کا فرق ہے جس سے پولٹری کا پورا شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور اِن حالات میں کاروبار کرنا ممکن ہی نہیں کیونکہ فارمرز اور دوکاندار دونوں ہی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ جب مندا ہوتا ہے تو حکومت نے کبھی اس شعبہ کے نقصانات کی تلافی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ پولٹری فارمرز کو چند پیسے بچ رہے ہیں تو مارکیٹ میں انتظامی مداخلت کے ذریعے بحرانی کیفیت پیدا کی جا رہی ہے حالانکہ اس سے فارمرز کے ہونے والے نقصانات کا تھوڑا بہت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور افریقہ کے کم ترقی یافتہ ممالک میں حکومتیں صرف مختلف اشیاء کی کوالٹی پر توجہ دیتی ہیں جبکہ ریٹس مارکیٹ فورسز طے کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس شعبہ میں منافع ملتا ہے تو مزید لوگ اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس طرح پیداوار بڑھنے سے قیمتیں خود بخود کم ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔ پاکستان میں پولٹری کی صنعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن کا چوزہ جو 60/70روپے میں دستیاب تھا اُس کی قیمت بڑھ کی220 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح پولٹری میڈیسنز کے ریٹ میں بھی چار سو سے پانچ سو فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری کے ایک شیڈ کا بجلی خرچہ ڈیڑھ لاکھ تھا جو اب بڑھ کے 9لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اس طرح پولٹری فیڈ کے نرخوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے پولٹری شیڈز کی تعداد 50فیصد تک کم ہو گئی تھی جس میں برائلرز اور بریڈرز دونوں قسم کے شیڈ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل مندے اور اخراجات کے پورا نہ ہونے کی وجہ سے بریڈرز کمپنیاں 150سے کم ہو کے صرف 30رہ گئی ہیں ۔ اس صورتحال کی وجہ سے 50فیصد فارمز نے یہ کام ہی چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو فارمرز 20فارم چلانے کی استعداد رکھتے تھے۔ وہ کیپسٹی کم کر کے اب صرف 10فارم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس خالصتاً معاشی مسئلے کو ڈنڈے کے زور پر حل کرنے کی بجائے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنا چاہیے کیونکہ جب فارمرز کو پیسے بچیں گے تو وہ پیداوار کو مزید بڑھائے گا اور اس سے مارکیٹ میں صحتمندانہ مسابقت سے پولٹری کے نرخوں میں لازماً کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پولٹر ی کے سرکاری نرخوں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اِن اشیاء کی قیمتوںکا تعین مارکیٹ فورسز پر چھوڑا جائے اوریہ اکنامکس کے بنیادی اصول طلب اور رسد کے مطابق ہونا چاہیے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر