پاکستان و افغانستان میں تجارت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، کاشف انور

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ پاک افغانستان کے درمیان تاریخی سماجی و معاشی تعلقات کے باوجود تجارتی حجم پوٹینشل کی عکاسی نہیں کرتا،باہمی تجارت بڑھانے کے لیے مشترکہ اور ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار افغان تجارتی وفد کے سربراہ و بورڈ ممبر افغانستان چیمبر اور پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر کے معاون صدر خان جان الوک اوزئی سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

وفد کے دیگر اراکین میں اجمل صافی، ببرک اکبر، غریب اللہ، نقیب اللہ سیفی، محمد سلیم افغان، محمد طاہرصافی، عیسی خان اور قیس صافی شامل تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ افغان تجارتی وفد کا دورہ اہم ہے، ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات مضبوط بنانا چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ بڑھانا ضروری ہے، ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے سے بھی تجارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کاشف انور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا باہمی تجارتی حجم 522ملین ڈالر ہے جس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، اگر دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینلز قائم ہوجائیں تو تجارتی حجم کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان کے مابین فارماسیوٹیکل سے لیکر کارپٹس ، چاول، آٹوپارٹس اوردیگر شعبوں سے میں تجارت بڑھانے کا پوٹینشل موجود ہے، حال ہی میں وزارت تجارت نے بارٹر سسٹم کا ایس آر او جاری کیا ہے جس سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

افغان وفد کے سربراہ خان جان الوک اوزئی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہشمند اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے پوٹینشل موجود اور دونوں ممالک میں بہت سے سیکٹرز میں تجارت ہورہی ہے،70فیصد تجارت لاہور کے ذریعے ہورہی ہے جہاں سے فارماسیوٹیکل، چاول، آٹوپارٹس اور دیگر اشیاء افغانستان ایکسپورٹ کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا کراچی سے تعلق ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہے جو افغان ایکسپورٹ کے لیے اہم ہے، پاکستان افغانستان کے ذریعے سنٹرل ایشیاء کو ایکسپورٹ کررہا ہے ،اس میں بھی زیادہ حصہ پنجاب اور لاہور کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان کے ذریعے پاکستان سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن فریش فروٹ سنٹرل ایشیاء جارہا ہے، اگر دونوں ممالک ایک دوسرے سے منسلک ہوجائیں تو جنوبی ایشیاء اور سنٹرل ایشیاء بھی آپس میں جڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کی ایکسپورٹس کو روس تک لے جاسکتا ہے جبکہ سنٹرل ایشیاء سے خام مٹیریل پاکستان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی تبدیلیوں اور افغانستان میں امن آنے کے بعد معاشی استحکام آیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی