دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، جمال بیکر

پیر 29 اپریل 2024 13:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں جبکہ اس سلسلہ میں ایتھوپیا کی حکومت ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کو تیار ہے۔ یہ بات پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا میں پاکستانی بینک کا قیام ان کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے اور اس مقصد کیلئے مقامی بینکرز سے رابطوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک کا قیام پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس کے بعد لوگ دوبئی کی بجائے ایتھوپیا کے ذریعے تجارت کرنے کو ترجیح دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیانے کراچی اور عدیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور کو بھی عدیس اباباسے منسلک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ سے بھی ایتھوپین ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا میں 98فیصد گرین انرجی پیدا ہو رہی ہے جسے تین ملکوں کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ملک میں خواندگی کی شرح 75سے 80فیصد ہے جبکہ خواتین بھی زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صنعتوں کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی کی سطح پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت انجینئرنگ کے طلبہ کے سلیبس کا 70فیصد حصہ انجینئرنگ اور باقی 30فیصد دوسرے مضامین پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018میں لیبر اور ہنر کی الگ وزارت قائم کی گئی تھی اور اس وقت 1500سے زائد ووکیشنل سنٹر قائم ہیں جو مختلف صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مخصوص کورس کر ا رہے ہیں۔

انہوں نے ایتھوپیا کو انسانی تاریخ کا قدیم ترین مسکن قرار دیا اور کہا کہ دریائے نیل بھی ایتھوپیا سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے پاک ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا نے کبھی غیر ملکی تسلط قبول نہیں کیا۔ اس کی معیشت بہت ری سیلی اینٹ ہے جبکہ شرح نمو 10فیصد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا میں 10صنعتی پارک ہیں جہاں ہر قسم کی صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ایتھوپیا کو افریقہ کی ماں قرار دیا اور کہا کہ یہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق کالے اور گورے میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔ انہوں نے ایتھوپیا کو کافی کی سرزمین قرار دیا اور کہا کہ یہاں دنیا کی بہترین کافی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا دراصل افریقہ کا گیٹ وے ہے جس کے ذریعے دوسرے افریقی ممالک تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا ائیر لائن کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے تک چند گھنٹوں میں پہنچناممکن ہے جبکہ پاکستان سے عدیس ابابا پہنچنے میں صرف چار گھنٹے لگتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ایتھوپیا جانے والے تجارتی وفد کا ذکر کیا اورکہاکہ اس سال دوسرا وفد جا رہا ہے جس میں فیصل آباد کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکار وہاں ٹیکسٹائل سمیت ہر قسم کی صنعتیں لگا سکتے ہیں جبکہ اِن کی فاضل پیداوار کو یورپین یونین سمیت کئی دوسرے ملکوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وفد 26سے 31مئی تک ایتھوپیا کا دورہ کرے گا اور اس دوران اُن کی ایتھوپیا کے کاروباری افراد اور متعلقہ سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ ہو چکا ہے جس سے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے بارے میں دو دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

اس سے قبل ایتھوپیا کے سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان بھائیوں جیسے تعلقا ت ہیں۔ یہ ملک اپنی صنعتی اور تجارتی خصوصیات کے علاوہ ہمارے لئے مذہبی اہمیت کا بھی حامل ہے کیونکہ طلوع اسلام کے فوراً بعد مسلمانوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی جبکہ حضرت بلال حبشی کو آج بھی انتہائی احترا م کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

فیصل آباد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کے عین وسط میں واقع صنعتی مرکز ہے۔ یہاں ملک کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ موجود ہے جو8000 ایکڑ پر محیط ہے۔ اسی طرح ایشیا کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی بھی یہاں موجود ہے۔ چیمبر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے 9000ممبرز سوسے زائد مختلف ٹریڈز اور سیکٹر سے منسلک ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات سے بھر پور معاشی فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایتھوپیا نے گرین اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ میں زبردست ترقی کی ہے اور اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر نے ایف سی سی آئی سسٹین ایبلٹی پارک میں ایتھوپاکستان یونٹی انکلیو قائم کیا گیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے ایتھوپیا کے گرین لیگیسی انیشی ایٹوکو سراہا اور کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال ایتھوپیا جانے والے وفد میں شرکت کی جس کے بعد ایتھوپیا اور افریقہ کے بارے میں اُن کے خیالات یکسر تبدیل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور یہ ملک غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے جہاں بجلی، زمین اور دیگر سہولتیں انتہائی مناسب نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں جتنے فائیو سٹار ہوٹل ہیں اس سے زیادہ صرف عدیس ابابا میں موجود ہیں۔ انہوں نے وہاں کے لوگوں کے رویے کو بھی سراہا اور کہا کہ وہاں کرائم ریٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوال و جواب کی طویل نشست ہوئی جس میں نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی، چیمبر کے سابق صدر انجینئر احتشام جاوید، ایگزیکٹو ممبر محمد اظہر چوہدری، انجینئر عاصم منیر، محمد فاضل، سہیل بٹ اور محترمہ نجمہ افضل نے حصہ لیا۔

بعد میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر ڈاکٹر خرم طارق اور میاں محمد ادریس نے ایتھوپیا کے سفیر کو الگ الگ شیلڈیں پیش کیں۔ جمال بیکر عبداللہ نے بھی صدر ڈاکٹر خرم طارق، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجا د ارشد اور میاں محمد ادریس کو حبشہ کی تاریخی مسجد نجاشی کی تصاویر اور ایتھوپیا کی کافی کے تحفے دئیے۔ آخر میں ایتھوپیا کے سفیر نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ اس سے قبل اپنی آمد کے فوراً بعد جمال بیکر عبداللہ نے ایتھو۔پاک یونٹی انکلیو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے گرین لیگیسی انیشی ایٹوکے تحت یہاں پودا بھی لگایا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا