کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

پیر 29 اپریل 2024 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور خاتمے کے لیئے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں قدرے کمی ضرور آئی ہے لیکن امن وامان کے قیام کے لیئے مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اسٹریٹ کرائمز اس وقت شہرقائد کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے کراچی کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کی وارداتیں نہ ہورہی ہوں، سیکورٹی اداروں کو جرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایا زمیمن موتی والا نے کہا کہ کراچی کے شہر ی جانتے ہیں کہ ماضی میں بھی سندھ پولیس اور رینجرز کی قربانیوں سے کراچی میں امن وامان کا قیام ممکن ہوا ، عوام کو لٹیروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں ، مٹھی بھر اسٹریٹ کرمنلز نے پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ قیام امن او ر جان ومال کے تحفظ کے لیئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپو ر تعاون کریں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی یا حرکت کا فوری طور پر رینجرز، پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کریں، شہر سے چھینا جھپٹی، رہزنی ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خاتمے کے لیئے حکمت عملی بنانا ہوگی ، بدقسمتی سے کراچی میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، قیام امن سے پائیدار ترقی ممکن ہے ،ا نہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کی خواہاں ہے اور اس کے لیئے وہ اقدمات بھی کررہی ہے امید ہے کہ جلد کراچی دوبارہ امن کا گہوارہ او ر روشنیوں کا شہر بنے گا ، جہاں ہر طرف سکون اور امن ہوگا، کراچی تاجر الائنس شہرقائد میں امن و امان کے قیام کے لیئے سیکورٹی ادارو ں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کاتیار ہے کراچی میں امن ہوگا تو اس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا