موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

بدھ 1 مئی 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) یوکے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں جس کے تباہ کن نتائج حالیہ سیلابوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کے موضوع پر سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران آنے والے سیلابوں نے ہر طرف تباہی مچا ئی، اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کیا اور زراعت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اس کے جغرافیائی محل وقوع اور زراعت پر انحصار کی وجہ سے مزید بڑھ جاتے ہیں کیونکہ آبادی کے ایک بہت بڑے حصے کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے اور جی ڈی پی میں بھی اس کا حصہ بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی لہروں جیسے شدید موسمی واقعات زیادہ تواتر سے رونما ہو رہے ہیں اور ان کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے زراعت کے شعبے کو درپیش چیلنجز شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی لحاظ سے لچکدار بنیادی ڈھانچے، سیلاب سے بچاؤ، پانی کے سسٹم کے بہتر انتظام اور شدید موسمی واقعات سے لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے ان شعبوں میں سرمایہ کاری انتہائی ضروری ہے۔ مزید برآں پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ اور معیشت کو متنوع بنا کر طویل مدتی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی نمٹا جا سکتا ہے۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ گذشتہ سیلاب میں زرعی زمینیں ڈوب گئیں، فصلیں تباہ اور مویشی ہلاک ہو گئے اور غذائی سپلائی چین میں خلل پیدا ہوا۔ کسان جو پہلے ہی غربت اور وسائل کی کمی سے دوچار ہیں، انہیں بے پناہ مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جس سے دیہی آبادی میں غربت اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پلوں، اور آبپاشی کے نظام سمیت بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے زرعی پیداوار اور اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..