- Home
- Health
- Health News
- مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
بدھ 1 مئی 2024 21:17
(جاری ہے)
ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آرہی ہے اوران حالات میں شرح سود میں کچھ کمی کردی جاتی توبہتررہتا مگرایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک کودوبارہ افراط زرکا اندیشہ ہے جسکی وجہ سے شرح سود برقراررکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کوبرقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا گیا ہے اس لئے اگلے جائزے میں اس میں کمی کی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی معیشت کوہم نے خود آگ لگائی ہے اسے ہم نے ہی بجھانا ہوگا۔ اس سلسلہ میں عالمی ادارے اور دوست ممالک کچھ نہیں کرسکتے۔ معیشت کوبہتربنانے کے لئے تکلیف دہ اصلاحات اورٹیکس نظام میں بہتری کے ساتھ تمام معاملات کومیرٹ کی بنیاد ہرچلانا ضروری ہے تاکہ ادائیگیوں کے دائمی بحران سے نکلا جاسکے۔ میرٹ کی پامالی کی وجہ سے بااثرافراد کیشعبیامیر ہوتے جا رہے ہیں، عوام غریب ہوتی جا رہی ہے جبکہ ملکی معیشت کمزورہوتی جا رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ معاملات کودرست کیا جائے ورنہ ملک چلانا ناممکن ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ابھی ہماری شرح نمو دو فیصد سے بھی کم ہے جس کا آئی ایم ایف کی نگرانی میں بڑھنا ناممکن ہے۔ قرض سے نجات کے بغیرمعاشی خوشحالی کا تصوربھی ناممکن ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اگلے سال ہم نے قرض اورسودکی مد میں چوبیس ارب ڈالرادا کرنا ہیں جوکہ مرکزی بینک کے موجودہ ذخائرکے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہیں جبکہ ملکی قرضوں کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد سود کی ادائیگی کرنی ہے جو ہمارے کل ریونیو کا 90 فیصد ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ جن ناکام اداروں کی نجکاری میں مشکلات درپیش ہیں انھیں فوری طورپربند کردیا جائے کیونکہ انھیں چلانے پرسالہا سال سے کھربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں مگراب یہ سلسلہ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب
سونے سے دو پہلے گھنٹے کھانے کی عادت ‘پودینے‘ادرک اور سونف کی چائے سے معدے کی تیزابیت سے بچا جاسکتا ہے. ..
شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط