پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن

منگل 14 مئی 2024 18:36

پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کبھی بھی دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی، افواج پاکستان کے جوان ملک وقوم کی حفاظت کوا پنی جان پر ترجیح دیتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمنوں نے ارض پاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی پاک فوج نے ان کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے ارادوں کو خاک میں ملایا، دہشت گردوں کے حملوں میں سات فوجی جوانوں کی شہادت افسوسناک ہے دعاہے کہ اللہ کریم شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ایازمیمن موتی والا نے کہاکہ پاک فوج اور قوم کا جذبات، محبت، اخوت اور وفاداری کا رشتہ ہے جس کو کوئی بھی توڑ نہیں سکتا افواج پاکستان کی اپنی قوم کے جان ومال کے تحفظ کے لیئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں ، دشمن کچھ بھی کر لیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے وہ کبھی بھی پاکستان قوم کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، انہوںنے کہا کہ افواج پاکستان پوری قوم کے دلوں میں دھڑکن کی طرح بستی ہے ظاہر ی دشمن ہویا دوست کے روپ میں چھپا ہوا دشمن ہو کوئی بھی قوم اور فوج کے درمیان نفرت نہیںپھیلا سکتا پاکستان فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے جس نے ہمیشہ اپنے فرائض کی ادائیگی کو اپنی جان پر ترجیح دی ، ہماری فوج لگن، جذبے ، محبت اور ایمان کی طاقت کے ساتھ ملک وقوم کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہی ہے جس کو شکست دینا ناممکن ہے ، دنیا بھر کی فوجیں اپنے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے بھروسے جنگیں لڑتی ہیں جبکہ ہماری فوج ایمان کی طاقت سے جنگ لڑتی ہے اور کسی بھی مسلمان کے لیئے اس کا مضبوط ایمان سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی تاریخ ملک وقوم کے لیئے دی جانے والی قربانیوں سے بھری پڑی ہے دہشت گرد کچھ بھی کرلیں وہ پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی قوم کی حفاظت کے لیئے ہر جگہ کھڑی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا