سی پیک منصوبے سے پاک چین تعلقات کو مزید بلندیوں سے ہمکنار کیا جائے گا، وائس چانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد

جمعہ 24 مئی 2024 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ وبرادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاک چائنا اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے سے دونوں ممالک کے تعلقات کومزید بلندیوں سے ہمکنار کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نارتھ ایسٹ فاریسٹری یونیورسٹی چین کے درمیان تعلیم و تحقیق کےشعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کہی۔

مفاہمت کی یادداشت کے فوکل پرسن چیئرمین شعبہ فاریسٹری زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر عرفان احمد اور ڈین نارتھ ایسٹ فاریسٹری یونیورسٹی چین ڈین وانگ بو تھے جبکہ ڈاکٹر عابد علی کوآرڈی نیٹر زرعی یونیورسٹی اور چین کی لیولیفی تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق دونوں جامعات میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے فیکلٹی اور سٹاف کی استعدادکار میں اضافے کے لئے ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجرا کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں فیکلٹی، طلبا اور سٹاف کےتبادلے کے پروگرام بھی شروع کئے جائیں گے ۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات تحقیق اور نصاب کی تیاری میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گی، اس کے ساتھ ساتھ سمپوزیم، سیمینارز، ورکشاپس، لیکچرز، کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کیمپس میں کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں طلبہ چینی زبان سیکھ چکے ہیں یہی نہیں بلکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چین کی جامعات کے ساتھ بہترین تعلقات استوارکئے ہوئے ہیں اور زرعی یونیورسٹی کے 83فیکلٹی ممبران چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں،علاوہ ازیں چین کے2 اداروں کے ساتھ زرعی یونیورسٹی ٹو پلس ون کے تحت مشترکہ ڈگری پروگرام بھی چلا رہی ہے جس میں طلبہ پہلے2 سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ایک سال چین سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

چانگ ژی کن نے کہا کہ ان کی جامعہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید ترقی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ ایسٹ فاریسٹری یونیورسٹی کا قیام 1952 میں عمل میں آیا تھا جس میں وہ باقی مضامین کے ساتھ ساتھ جنگلات اور فاریسٹ انجینئرنگ پرخصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کوششوں کو بھی سراہا۔اس موقع پرپرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور خان، ڈینز ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر اعجاز بھٹی، ڈاکٹر بابر شہباز، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈائریکٹرایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر کاشف سلیمی، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈاکٹر ہارون رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ   یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

شوگرجیسی امراض سے بچنے کیلئے مرد کی ویسٹ 35 انچ اورعورت کی ویسٹ 30 انچ یا اس سے کم ہونی چاہیے، ڈاکٹراحمد ..

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

درمیانی عمر کے لوگوں میں بڑی آنت کے کینسر کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے.طبی ..

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ