48 مشتبہ افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے،مصری حکومت نے اجازت دیدی

پیر 22 مئی 2017 12:00

48 مشتبہ افراد کے کیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے،مصری حکومت نے اجازت دیدی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)مصری حکومت نے اڑتالیس مشتبہ جنگجوؤں کے کیس فوجی عدالتوں کے سپرد کر دئیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ دنوں میں تین مختلف گرجا گھروں پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ان پر داعش کی رکنیت اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ میسحی عبادت گاہوں پر ہوئے ان حملوں کے نتیجے میں کم ازکم ستر افراد مارے گئے تھے۔ داعش نے ان پرتشدد کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں