مصر میں رپورٹرز ود آوٹ بارڈرزکی ویب سائٹ پر پابندی عائد

کل 135 ویب سائٹس بند،رپوررٹرزودآئوٹ بارڈرزکی مذمت،مصری حکومت کے فیصلے پر اظہارافسوس

ہفتہ 19 اگست 2017 12:14

مصر میں رپورٹرز ود آوٹ بارڈرزکی ویب سائٹ پر پابندی عائد
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) مصری حکومت نے ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ ’رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز‘ کی ویب سائٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ حکومت کی طرف سے تاحال اس پیش رفت کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ، جبکہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے جاری کردہ اس گروپ کے بیان میں مصری فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی وجہ بھی پوچھی گئی ،رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق مصر میں اٴْس کی ویب سائٹ پر پیرسے پابندی عائد ہے۔ علاوہ ازیں مصر میں کل 135 ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں۔قاہرہ حکومت نے 24مئی سے متعدد خبری ویب سائٹس اور انتہا پسند مسلم پلیٹ فارمز کو بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں