مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت مزید بگڑ گئی،اہلیہ

میں اپنے خاوند کے پاس دہلی جانا چاہتی ہوں،مشال ملک

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 20 اپریل 2019 22:16

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت مزید بگڑ گئی،اہلیہ
دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلم حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بتایا ہے کہ ان کے خاوند کی طبیعت شدید ناساز ہو گئی ہے۔ یاسین ملک بھارت کی تہاڑ جیل میں قید تھے جہاں اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی تو انہیں دہلی میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جس پر پاکستان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی طبیعت خراب ہونے پر پاکستان کو تشویش ہے۔

ا ب یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کیا جا رہا ہے جبکہ وہ اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی طبیعت بتدریج خراب ہوتی جا رہی ہے اور وہ ان کے پاس جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے شوہر کو بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے جہاں وہ کئی روز سے بھوک ہڑتال پر تھے اور اب وہ ہسپتال میں داخل ہیں اور کشمیری تنہا اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہیں۔ یاسین ملک مقبوض کشمیر میں مسلمانوں کے حق کے لیے کئی برسوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ان کی اہلیہ مشال ملک بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ اس وقت یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمے میں سزادے کر قید کر رکھا گیا ہے جہاں ان کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ 

دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں