احسان فراموش افغانستان نے بھارت کی حمایت کردی

پاک بھارت کشیدگی کے دوران افغانستان کے وزیر دفاع کی بھارتی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کیخلاف شرپسندانہ کاروائیوں کی حمایت کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 مارچ 2019 23:20

احسان فراموش افغانستان نے بھارت کی حمایت کردی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2019ء) احسان فراموش افغانستان نے بھارت کی حمایت کردی،  پاک بھارت کشیدگی کے دوران افغانستان کے وزیر دفاع کی بھارتی آرمی چیف سے ملاقات، پاکستان کیخلاف شرپسندانہ کاروائیوں کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران احسان فراموش افغانستان کی حکومت بھارت کی حمایت کیلئے کھل کر میدان میں آگئی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حمایت سے محروم افغان حکومت ہر صورت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے بھارت کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران افغانستان کے وزیر دفاع نے بھارت پہنچ کر بھارت کے آرمی چیف سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ افغانستان کے وزیر دفاع نے پاکستان پر بھارتی فضائیہ کے نام نہاد حملے کی تعریف کی، جبکہ پاکستان کیخلاف بھارتی فوج کی شرپسندانہ کاروائیوں کی بھی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب افغانستان کے ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز بھی مسلسل بھارت کے حق میں نشریات چلا رہے ہیں۔

دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں