کویت ، 65 سال کے غیر ملکی ملازمین کے معاہدے ختم کیے جائیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 16:23

کویت ، 65 سال کے غیر ملکی ملازمین کے معاہدے ختم کیے جائیں
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق کویتی ادارہ سول سروس نے تمام وزارتوں، سرکاری محکموں اوور اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 65 سال کے تمام غیر ملکیوں کی ملازمت ختم کی جائے۔

(جاری ہے)

نئے ہدایت کے بعد سرکاری ادارے اپنے ریٹائرڈ غیرملکی ملازمین کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ بعض سرکاری ادارے اہم عہدوں پر فائز غیرملکی ملازمین کو ریٹائر کرنے کے بعد جزوی وقتی ملازمت پر رکھ لیتے تھے اور ان کی خدمات سے فائدہ اٹھاتے تھے،نئی ہدایت کے بعد بھی وہ ایسا کرسکیں گے۔ ادارہ سول سروس نے 65 سال کے غیرملکی ملازمین کی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں