کویت نے ہزاروں تارکین وطن ڈی پورٹ کر دیئے

گزشتہ چار ماہ کے دوران 4500 غیر مُلکی وطن روانہ کیے جا چکے ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 24 مئی 2019 17:00

کویت نے ہزاروں تارکین وطن ڈی پورٹ کر دیئے
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 مئی 2019ء) کویتی اخبار القباص نے رپورٹ دی ہے کہ کویتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں غیر مُلکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ اخبار نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 2019ءکے آغاز سے لے کر اب تک ساڑھے چار ہزار تارکین وطن کو کویت سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر کویت میں مقیم تھے۔

ان ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں پاکستانی بھی سینکڑوں کی گنتی میں شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد قانون محنت اور قانونِ رہائش کی خلا ف ورزی کے مرتکب پائے گئے جب کہ معمولی جرائم میں ملوث بہت سے افراد بھی ڈی پورٹ کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے کی نسبت موجودہ دور میں غیر قانونی تارکین کو مُلک بدر کیے جانے کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے خصوصی ہدایت نامہ اور احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ کسی بھی غیر مُلکی کو جبری طور پر اس وقت تک ڈی پورٹ نہ کیا جائے گا جب تک اُس کے بارے میں تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں۔ دُوسری جانب ڈائریکٹر جنرل فار انویسٹی گیشن آف ریزیڈنس نے 800 غیر مُلکیوں کے سرچ وارنٹ جاری کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ جن میں زیادہ گنتی عرب باشندوں کی ہے۔ یہ لوگ جعلی کمپنیوں کے نام پر ویزے حاصل کر کے مملکت میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں