کویت میں عنقریب نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی

65 سال سے زائد عمر کے غیر مُلکیوں کو ورک ویزہ نہیں دیا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 3 جون 2019 13:31

کویت میں عنقریب نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی
کویت( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 جُون2019ء) کویت میں غیر مُلکیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے۔ بلکہ یوں کہا جائے کہ کویتی باشندوں کی آبادی غیر مُلکیوں کے مقابلے میں ایک تہائی ہے، تو بالکل غلط نہیں ہو گا۔ اسی وجہ سے کویتی حکومت رفتہ رفتہ مملکت میں مقیم غیر مُلکی ملازمین کی گنتی کو آہستہ آہستہ گھٹا کر اُن کی جگہ مقامی نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کویتی اخبار السیاسة نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کویتی حکومت ویزہ پالیسی میں کچھ تبدیلیاں لا رہی ہے جس کے تحت نجی شعبے میں ورک پرمٹس، رہائشی ویزہ کی تجدید اور فیملی ویزہ کی تجدید کے حوالے سے کچھ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ویزہ پالیسی میں ان تبدیلیوں سے کویتی اور غیر مُلکی افراد میں آبادی کے توازن کو قائم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویزہ پالیسی میں مجوزہ تبدیلی کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے تارکین وطن کے ورک ویزہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گا۔

البتہ وہ پیشے جن میں جسمانی طاقت درکار نہیں ہوتی، اُن سے منسلک افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ان پیشوں میں وکالت، کنسلٹنسی، ڈاکٹرز اور کئی دیگر شعبے شامل ہیں۔یہ لوگ 65 سال کی عمر کے بعد بھی اگر اُن کی کسی ادارے کو ضرورت ہے تو اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔ ایک اور تبدیلی یہ ہو گی کہ اگر کسی غیر مُلکی خاتون کا شوہر کویتی ہے تو پھر ایسی صورت میں اُسے فیملی ویزہ کے تحت نجی شعبے میں خدمات انجام دینے کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں