کویت میں دُلہن شادی سے دو دِن قبل اللہ کو پیاری ہو گئی

تفتیش کے مطابق 21 سالہ فاطمہ کی جانب سے فاقہ اور ڈائٹنگ ادویہ کا استعمال اُس کی اچانک موت کا سبب بن گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 24 جولائی 2019 12:00

کویت میں دُلہن شادی سے دو دِن قبل اللہ کو پیاری ہو گئی
کویت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جولائی 2019ء) کویت میں ایک بہت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکی اپنی شادی سے ٹھیک دو روز قبل دُنیا سے رخصت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کویتی لڑکی فاطمہ الزہراء کی شادی تھی ۔ مگر اُس کے ہاتھوں میں مہندی رچنے اور پیا گھر سِدھارنے کا خواب ادھورا ہی رہ گیا۔ فاطمہ کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بہت زیادہ پرکشش آنے کیلئے فاقے کر رہی تھی۔

حالانکہ وہ بہت زیادہ موٹی بھی نہیں تھی مگر اس کے باوجود وہ کھانے کا بائیکاٹ کیے ہوئے تھی۔دُلہن کے باپ نے بتایا کہ اُس نے کئی ڈاکٹروں سے دُبلا کرنے والی دواؤں سے متعلق بھی پُوچھا تھا۔ ان سب کا یہی خیال تھا کہ اس قسم کی دواؤں سے موت واقع نہیں ہوتی۔اس لیے اُس کی موت کا سبب وزن گھٹانے والی دواؤں کا استعمال نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دلہن فاطمہ الزہراء کی موت سے پُرکشش اور اسمارٹ نظر آنے کیلئے ادویہ کے بیجا استعمال اور فاقہ کشی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈائٹنگ کے اشتہار اور فیشن کا پرچار کرنے والی اور عورتوں کو ضرورت سے زیادہ دبلا پُتلا نظر آنے کی ترغیب دینے والی خواتین کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی ادویہ جو وزارت صحت سے رجسٹرڈ شدہ نہ ہوں، اُن کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان میں ایسے مُضر اجزاء شامل ہو سکتے ہیں جن کے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کئی صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت کی منظوری کے بغیر ایسی دواؤں کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔ کویتی وزارت صحت کویتی دلہن کی موت کے واقعہ کے حقیقی اسباب دریافت کرنے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔کویتی ڈاکٹر خلود کا کہنا ہے کہ درحقیقت الزہرائاپنے طور پر ہی اسی طرح کی ایک ایسی دوا استعمال کررہی تھی جو کویتی وزارت صحت میں رجسٹرڈ اورفارمیسیوں پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں