کویت میں سڑکوں پر خوف وہراس پھیلاتے شیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سڑک پر آئے شیر کی مالکن نے پیچھا کرکے اسے دوبارہ پکڑ لیا،جانور پالتو تھا،رپورٹ

منگل 4 جنوری 2022 12:28

کویت میں سڑکوں پر خوف وہراس پھیلاتے شیر کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) خلیجی ریاست کویت میں سڑکوں پر گھومنے والے ایک خون خوار شیر نے جہاں لوگوں کوخوف و ہراس میں ڈالے رکھا وہیں اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پربھی غیرمعمولی توجہ حاصل کی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے کی تفصیلات سے معلوم ہوا کہ یہ شیر ایک گھر میں پالتو رکھا گیا تھا جو گھر سے بھاگ کر سڑک پر آگیا۔

شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے دوبارہ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

کویتی لڑکی نے خون خوار درندے کو قابو کر لیا۔ یہ شیرصباحیہ علاقے میں سامنے آگیا تھا جس سے شہری اور راہ گیر خوف کا شکار ہو گئے۔لڑکی کی شناخت کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ اس نے شیر کو پالا تھا۔ بعد ازاں شیر محکمہ ماحولیات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ایک کلپ میں نوجوان لڑکی رات کے وقت چلتی ہوئی دکھائی دی۔ اس نے شیر کے بچے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے بازوں میں پورے اعتماد کے ساتھ اٹھایا۔ شیر نے مزاحمت کرنے اور اس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کی۔ایک اور کلپ میں ایک نوجوان شیر بھی نظر آیا جس کی گردن سے رسی بندھی ہوئی تھی جب کہ ایک شخص اسے اپنی مرضی کے خلاف کھینچ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں