کویت میں غیرملکیوں کیلئے سینکڑوں نئی ملازمتیں

خلیجی ملک کے تعلیمی شعبے کو 590 مرد و خواتین اساتذہ کی ضرورت ہے

Sajid Ali ساجد علی منگل 5 ستمبر 2023 13:03

کویت میں غیرملکیوں کیلئے سینکڑوں نئی ملازمتیں
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 ستمبر 2023ء ) کویت میں غیرملکیوں کیلئے سینکڑوں نئی ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں جہاں تعلیمی شعبے کو 590 مرد اور خواتین اساتذہ کی ضرورت ہے۔ مقامی روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم کے مجاز حکام نئے تعلیمی سال 2023/2024 کے لیے تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں، وزارت نے 590 اساتذہ کی ضرورت کا تعین کیا ہے جنہیں تمام طریقہ کار کو پورا کرنے کے بعد دیگر ممالک سے بھرتی کیا جائے گا کیوں کہ وزارت کو 8 مضامین کے لیے 590 مرد اور خواتین اساتذہ کی ضرورت ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ مطلوب اساتذہ میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطحوں میں انگریزی کے لیے 35، پرائمری اور سیکنڈری سطحوں میں 25 فرانسیسی اور ریاضی کے لیے 55، پرائمری سطح میں سائنس کے لیے 25، کیمسٹری کے لیے 10، فزکس کے لیے 15، بیالوجی کے لیے 10 اور جغرافیہ کے لیے 10 اور یوں کل 185 مرد اساتذہ کی ضرورت ہے، اسی طرح خواتین اساتذہ میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطحوں میں ریاضی کے لیے 60، طبیعات کے لیے 10 اور کل 70 اساتذہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزارت کا منصوبہ اردن سے 255 اساتذہ کو بھرتی کرنے کا تھا لیکن اردن کی بھرتی کمیٹی مخصوص تعداد میں اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 120 درخواست دہندگان کو بھرتی کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزارت فلسطین سے مطلوبہ اساتذہ کی بقیہ تعداد کو بھرتی کرسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فلسطین ریکروٹمنٹ کمیٹی کو 230 مرد اساتذہ کی خدمات حاصل کرنی ہیں جن میں مڈل اور ہائی اسکول کی سطح پر انگریزی کے لیے 45، فرانسیسی کے لیے 25، مڈل اور ہائی اسکول کی سطح پر ریاضی کے لیے 65، انٹرمیڈیٹ کی سطح میں سائنس کے لیے 35، کیمسٹری کے لیے 15، فزکس کے لیے 20، بیالوجی کے لیے 15 اور جغرافیہ کے لیے 10 اساتذہ شامل ہیں۔

ذرائع کہتے ہیں کہ مڈل اور ہائی اسکول کے مراحل میں ریاضی کے لیے مطلوبہ خواتین اساتذہ کی تعداد 90 اور فزکس کے لیے 15 ہے، اس مقصد کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کا کام اتوار کو ختم ہو گیا۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ وزارت متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ آنے والے اساتذہ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے اور وہ جلد از جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کویت سٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں